’’ آخر تم کیا چاہتے ہو، میں حکومت نہ بناؤ، وزیر اعظم نہ بنوں۔۔۔۔؟‘‘قریبی ساتھی کے مطالبات سے عاجز آکر عمران خان بھڑک اُٹھے۔۔۔۔ مہر عباسی کے تہلکہ خیز انکشافات
’’ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما چودھری منظور کہ
سب کو معلوم ہے کہ شاہ محمود قریشی کا صوبائی اسمبلی کا الیکشن جہانگیر ترین نے ہروایا ہے۔ اس حوالے سے شاہ محمود قریشی نے مجھ سمیت سب کو کہا ہے کہ ایسا ہوا ہے۔ جس پر خاتون صحافی مہر عباسی نے انکشاف کیا کہ میری اطلاع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے شاہ محمود قریشی کو بھی جھاڑ پلائی ہے۔جب جہانگیر ترین حافظ سلمان کو لے آئے اور انہیں خان صاحب سے پاکستان تحریک انصاف کا دوپٹہ پہنوایا تو شاہ محمود قریشی چلائے جس پر عمران خان نے انہیں جھاڑ پلا دی اور کہا کہ میں نہ بناؤں حکومت، نہ بنوں وزیراعظم؟ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے وائس چئیرمین شاہ محمود قریشی کو عام انتخابات 2018ء میں صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 217 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، ان کے مقابلے میں آزاد اُمیدوار محمد سلمان 35294 ووٹ لے کر جیت گئے جبکہ شاہ محمود قریشی صوبائی حلقے میں 31716 ووٹ
حاصل کر سکے۔سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق شاہ محمود قریشی وزیراعلیٰ پنجاب بننے کے خواہشمند تھے لیکن وہ صوبائی اسمبلی کی نشست ہار گئے ۔ اس حوالے سے بات کرتے ہوئے سینئیر تجزیہ کار محمد مالک نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے اسپیکر قومی اسمبلی کے عہدے کے لیے شاہ محمود قریشی کا نام فائنل کیا گیا ہے لیکن شاہ محمود قریشی اس عہدے سے ناخوش ہیں،،شاہ محمود قریشی ابھی بھی وزیر اعلیٰ بننا چاہتے ہیں۔ وہ چاہتے ہیں کہ فی الحال عارضی طور پر کسی کو وزیر اعلیٰ پنجاب بنا دیا جائے اور نوے دن میں جو ضمنی الیکشن ہو گا، اس ضمنی انتخاب میں کامیاب ہو کر وہ وزیر اعلیٰ پنجاب بن جائیں گے۔ پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے شاہ محمود قریشی کو اسپیکر قومی اسمبلی کے عہدے کے منایا جس کے بعد انہیں اسپیکر قومی اسمبلی کے لیے اُمیدوار نامزد کر دیا گیا۔ دیا گیا۔
Comments are closed.