٢٩ اپریل کو اقبال پارک میں پی ٹی آئی کے جلسے میں میرے…. شاہ محمود قریشی نے الله پاک اور عوام سے معافی مانگ لی

پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین و سینئر رہنماء شاہ محمود قریشی نے لاہور جلسے میں چیئرمین عمران خان کی آمد پر ’’لیبک اللھم لبیک‘‘ کہنے پر معافی مانگ لی۔

مرکزی میڈیا سیل کی جانب سے جاری کردہ بیان میں شاہ محمود قریشی نے باقاعدہ معافی نامہ جاری کرتے ہوئے بیان حلفی دیاہے اور کہاہے کہ وہ بطور مسلمان ان الفاظ کی ادائیگی کسی شخص کے

لیے سوچ بھی نہیں سکتے، جلسے کے دوران یہ الفاظ غیر ارادی طورپر ادا ہوئے تاہم علمائے کرام کی جانب سے توجہ مبذول کرانے پر وہ اس پر معافی مانگتے ہیں اور اپنے الفاظ سے رجوع کرتے ہوئے اللہ پاک سے معافی کے طلبگار ہیں، رب کریم ورحیم مجھے معاف فرمائے۔ غیر قصداً اور غیر ارادة ادا کیے گئے ان الفاظ س جن حضرات کی دل شکنی ہوئی ، اُن سے بھی معذرت کا خواستگار ہوں۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھاکہ معاملے کی سنگینی کا احساس دلانے اور غلطی کی نشاندہی کرنے پر وہ علمائے کرام کے شکرگزار ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.