’’ طلال صاحب !کیا آپ جانتے ہیں کہ ’ ایمنسٹی ‘ کا مطلب کیا ہے ۔۔۔؟‘‘ پروگرام میں شہباز گل کا طلال چوہدری سے سوال، لیگی رہنماء نے کیا جواب دیا؟ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر سارے ریکارڈ ہی توڑ دیئ
یہ ایمنیسٹی کے سپیلنگ کیا ہوتے ہیں؟
جی ڈی پی کیا ہوتی ہے؟
ٹریڈ ڈیفیسٹ کیا ہوتا ہے اکاؤنٹ ڈیفیسٹ کیا ہوتا ہے؟
آپکا یہ کام نہیں آپ خربوزوں، انڈوں، گنے کی قیمت کی بات کریں۔ یہ جی ڈی پی، کرنٹ اکاؤنٹ، ٹریڈ ڈیفیسٹ یہ مشکل چیزیں ہیں۔
(سنیے @SHABAZGIL کے ہاتھوں طلال چودھری کی کلاس) pic.twitter.com/fXxgP9t3dg
— PTI South Punjab (@PTISPOfficial) May 15, 2019
ایک نجی ٹی وی شو کے دوران پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شہباز گل نے مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری سے پوچھا کہ کیا آپ ایمنسٹی کا مطلب بتا سکتے ہیں؟ جواب میں طلال چوہدری سپیلنگ نہ بتا سکے البتہ شہباز گل پر بڑھک اٹھے اور
تحریک انصاف پر تنقید کرنے لگے۔ تنقید کے دوران طلال چوہدری نے پاکستان کی جی ڈی پی کا ذکر کیا تو شہباز گل نے ان سے پوچھا کہ کیا وہ جانتے ہیں کہ جی ڈی پی کا مطلب کیا ہے اور تب بھی رہنما مسلم لیگ ن سوال کا جواب نہ دے سکے۔ منگل کے روز ایمنسٹی سکیم کی منظوری کے بعد ایک نجی ٹی وی شو کے دوران شہباز گل نے طلال چوہدری سے کہا کہ کیا میں آپ سے سوال پوچھ سکتا ہوں جس پر طلال چہودری نے کہا کہ ضرور پوچھیں تب شہباز گل نے ان سے
پوچھا کہ کیا آپ ایمنسٹی کا مطلب بتا سکتے ہیں؟ جس پر طلال چوہدری خاموش ہو گئے اور پھر ایک دم اونچی آواز میں تحریکِ انساف حکومت پر تنقید کرنے لگے جس پر شہباز چوہدری نے انہیں کہا کہ ایسے ہی ہر ایک شو پر نہیں آ جانا چاہیے۔اس کے بعد تنقید کے دوران طلال چوہدری نے پاکستان کی جی ڈی پی کا ذکر کیا تو شہباز گل نے ان سے پوچھا کہ کیا وہ جانتے ہیں کہ جی ڈی پی کا مطلب کیا ہے اور تب بھی رہنما مسلم لیگ ن سوال کا جواب نہ دے سکے۔ شہباز گل نے مزید سوال کیا کہ ٹریڈ ڈیفیسٹ کیا ہوتا ہے اور اکاؤنٹ ڈیفیسٹ کسے کہتے ہیں؟ جواب نہ ملنے پر انہوں نے طلال چوہدری سے کہا کہ ایسے ہی ہر ایک شو پر نہیں آ جانا چاہیے آپکا یہ کام نہیں آپ خربوزوں، انڈوں، گنے کی قیمت کی بات کریں۔ یہ جی ڈی پی، کرنٹ اکاؤنٹ، ٹریڈ ڈیفیسٹ یہ مشکل چیزیں ہیں۔