” میں اگلے 4دن کسی کا نام ہی نہیں لوں گا کیونکہ ۔ ۔ ۔“ شہبازشریف بھی کھل کر میدان میں آگئے، ایسی بات کہہ دی کہ آپ کی بھی ہنسی نکل جائے گی
وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہاہے کہ وہ آئندہ چار روز کسی کا نام نہیں لیں گے ، اگر کسی کا نام لیتے ہیں تو اگلے دن اسے نیب طلب کرلیتا ہے ، اب سبطین کانام دومرتبہ لیا اور ڈرہے کہ چار مرتبہ ان کو نیب نہ بلالے ۔
بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے آفیسرز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف کاکہناتھاکہ ’آج کل کے موسم میں انفرادی طور پر نام نہیں لے رہا کیوں کہ اب مجھے ڈر لگتا ہے کہ میں ایمانداری سے کام کرنیوالے جس افسر کا نام لیتاہوں ، اگلے دن وہ نیب پہنچا ہوتا ہے، میرا خیال ہے کہ نیب نے اس کو معیار بنا لیا ہے کہ شہباز شریف جس کو دیانتدار اور محنتی کہے ، اس کا ہم
ذرا بنچ مارک بنائیں اور پھر دوسرے صوبوں کو بتائیں کہ محنت امانت اور دیانت کس طرح کرتے ہیں لیکن جب وہ لمبے سوالات کی فہرستیں پیش کرتے ہیں اور ان بیچاروں کوجب سوال نامے بھرنے پڑتے ہیں ،ظاہر وہ قانون کو فولوکر رہے ہوتے ہیں تو میں نے اب فیصلہ کیا ہے کہ میں اگلے چار دن کسی فرد کا نام نہیں لوں گا۔
شہبازشریف کاکہناتھاکہ لیکن ان باتوں سے دوستوں بھائیو اور بہنوں گھبرانا نہیں چاہیے خدا گواہ ہے کہ گھبرانہ نہیں چاہیے،یہ توچلتی ہے تجھے اونچا اڑانے کے لیے اگر آپ نے محبت کی ہے ، آپ نے دیانت اور امانت سے کام کیا ہے تم پھر گھرانا کس بات سے۔