شہبازشریف کو نیب نے گرفتار کر لیا لیکن حمزہ شہباز اس وقت کہاں ہیں اور کیا کر رہے ہیں؟ پتا چل گیا

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف کی نیب کی جانب سے گرفتاری کے بعد اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے قانونی ماہرین سے ملاقاتیں شروع کر دی ہیں۔

نجی ٹی وی چینل’ جیونیوز“ کے مطابق شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد ان کے بیٹے حمزہ شہبازشریف نے ماہر قانون سے ملاقاتیں شروع کر دی ہیں،حمزہ شہباز کی ملاقاتیں ماڈل ٹاو¿ن ایچ بلاک میں ہو رہی ہیں،حمزہ شہبازاورقانونی ماہرین سے ملاقات میں سلمان شہباز بھی موجود ہیں،ملاقات میں شہبازشریف کی گرفتاری پرقانونی مشاورت کی جارہی ہے،نیب کی جانب سے اعلامیہ میں کہا گیا کہ وہ کل شہباز شریف کو عدالت میں پیش کریں گے۔

اس سے قبل مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ سپیکر قومی اسمبلی کی اجازت کے بغیر اپوزیشن لیڈرکی گرفتاری خلاف قانون ہے،سیاسی مخالفت پرعبرت کانشان بنانے کی روش پہلے بھی قوم کانقصان کرچکی ہے،چین،ترکی سمیت جسے ساری دنیانے شاباش دی،اسکی مثال دی، نیب نے اسے گرفتار کرلیا۔

واضح رہے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف صاف پانی سکینڈل کی تحقیقات کیلئے نیب میں پیشی کیلئے آئے اور اس دوران انہیں اّشیانہ کمپنی کیس میں حراست میں لے لیا گیا،آشیانہ کمپنی کیس میں شہبازشریف پر غیر قانونی ٹھیکے دینے کا الزام ہے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.