این اے 132 لاہور، شہباز شریف نے انتخابات پر کتنی رقم خرچ کی؟ اعداد و شمار سامنے آتے ہی علیم خان بھی سوچ میں پڑ گئے

این اے 132 لاہور سے کامیاب ن لیگ کے صدر شہبازشریف نے انتخابی اخراجات کی تفصیلات جمع کرادیں،آر او نے انتخابی اخراجات کی تفصیلات درست قراردے دیں۔تفصیلات کے مطابق کے مطابق این اے 132 لاہور سے کامیاب ن لیگ کے صدر شہبازشریف نے انتخابی اخراجات کی تفصیلات آر او کو جمع کرادیں۔

تفصیلات میں کہاگیا ہے کہ شہبازشریف نے 19لاکھ 34ہزار 447 روپے الیکشن پرخرچ کئے جبکہ گاڑیوں میں تیل کی مدمیں 6 لاکھ روپے خرچ ہوئے۔تفصیلات میں کہا گیا ہے کہ شہبازشریف نے اشتہارات کےلئے 11 لاکھ روپے خرچ کیے،آراونے انتخابی اخراجات کی تفصیلات درست قراردےدیں۔ جبکہ دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق عام انتخابات 2018 میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کے لیے الیکشن کمیشن میں اخراجات کے گوشوارے جمع کروانے کا آج آخری دن ہے۔واضح رہے کہ کامیاب امیدوار اخراجات کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں

جمع کروانے کے پابند ہیں اور انتخابات سے پہلے امیدواروں کو اخراجات کے لیے الگ بینک اکاؤنٹ کھلوانے کی ہدایت کی گئی تھی۔الیکشن کمیشن کے مطابق اخراجات کی تفصیلات جمع نہ کروانے والے امیدواروں کی کامیابی کا سرکاری اعلامیہ جاری نہیں کیا جائے گا۔دوسری جانب کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن کے بعد آزاد امیدواروں کو 3 دن کے اندر کسی بھی سیاسی جماعت کا حصہ بننا ہوگا۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ

7 اگست کو تمام سیاسی جماعتوں کے ممبران کی کُل تعداد واضح ہوجائے گی اور 8 اگست کو مخصوص نشستوں پر امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔الیکشن کمیشن کے مطابق 9 اگست تک تمام کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری ہوجائیں گے جس کے بعد

اسمبلیوں کے اجلاس بلائے جائیں گے اور قومی اسمبلی کے پہلے اجلاس میں اراکین حلف اٹھانے کے بعد اسپیکر اور پھر قائد ایوان (وزیراعظم) کا چناؤ کریں گے۔یاد رہے کہ غیر سرکاری نتائج کے مطابق قومی اسمبلی میں تحریک انصاف 116، مسلم لیگ (ن) 64، پیپلز پارٹی 43 اور ایم ایم اے 12 نشستوں کے ساتھ نمایاں ہیں جب کہ 13 آزاد امیدوار بھی ہیں جو حکومت سازی میں اہم کردار ادا کریں گے۔(ز،ط)

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.