شہباز شریف سمیت مزید 12 (ن) لیگی رہنما ؤں کو جیل بھیجنے کی تیاریاں مکمل ۔۔۔ ملکی سیاست میں ہنگامہ برپا دینے والی خبر آ گئی

سینئر تجزیہ کار سمیع ابراہیم کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے 12بڑے جیل میں جائیں گے، طلال چودھری کے پاس صفائی میں دکھانے کیلئے کچھ نہیں تھا،شہبازشریف،،خواجہ سعد رفیق،حمزہ شہباز،رانا مشہود بھی جیل جائیں گے،ان وہ جو 129جیتے ہیں وہ پھر چودھری پرویز الٰہی کی پارٹی میں شامل ہوجائیں گے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتظار ہے کب سلسلہ شروع ہوگا جیل میں جانے کا؟ انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے طلال چودھری کا فیصلہ آیا ہے۔کم ازکم ایک مہینے کیلئے جیل میں جائیں گے۔کیونکہ طلال چودھری کے پاس اپنی صفائی میں وہاں دکھانے کو کچھ بھی نہیں تھا۔پھر خواجہ سعد رفیق جیل جائیں۔گے۔ان کے بعد پھرشہبازشریف، حمزہ شہبازاوررانا مشہودباقی جیل جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ سب جواوپر والے 12ہیں یہ سب جیل جائیں گے۔اسی طرح پرویز الٰہی نے جو رجوع پروگرام شروع کیا ہے۔ پھر یہ عرصہ پانچ یا چھ سال

بعد چودھری پرویز الٰہی سے رجوع کریں گے۔کیونکہ سارے لوگ انہی کی جماعت سے آئے ہیں۔ان کی کابینہ کے حصہ تھے۔انہوں نے کہا کہ نیب نے زیادتی کی کہ الیکشن سے پہلے کسی کونہیں پکڑیں گے۔جبکہ احد چیمہ ، فواد حسن فواد اور باقی سب افسر ان کے بارے سب بتا رہے ہیں۔ نیب والے کیوں ان کونہیں پکڑتے اور کیوں ان کی گرفتاریاں نہیں ڈالتے۔نیب کو چاہیے ان کوپکڑے اور ان کی گرفتاریاں ڈالے۔انہوں نے کہا کہ اب ایک اور خبر بھی ہے کہ مراد علی شاہ کے ساتھ بھی فواد حسن فواد دٹ تھا۔گرفتاری سے دو پہلے وہ پی ٹی آئی سے ملا ہے۔

واضح رہے سپریم کورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کو توہین عدالت کا مرتکب قرار دیتے ہوئے انہیں عدالت برخاستگی تک قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی، طلال چوہدری نے کمرہ عدالت میں دو گھنٹے پانچ منٹ قید کی سزا کاٹی ہے،جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کا فیصلہ سنایا، جسٹس گلزار نے فیصلہ تحریر کیا اور انہوں نے ہی پڑھ کر سنایا، سپریم کورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدرینکو توہین عدالت کا مرتکب قرار

دیتے ہوئے عدالت برخاستگی تک قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔عدالتی فیصلے کے نتیجے میں طلال چوہدری پانچ سال کے لئے نااہل ہوگئے ہیں۔۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے عدلیہ مخالف تقاریر پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری کو یکم فروری کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا تھا۔ جبکہ دوسری جانب پنجاب صاف پانی کیس میں سابق چیف ایگزیکٹیوآفسر وسیم اجمل وعدہ معاف گواہ بننے کو تیار ہوگئے اور مہنگے ٹھیکے دینے کا ذمہ دار شہباز شریف کو قرار دے دیا۔شہباز شریف کے گرد گھیرا تنگ ہوتا جارہا

ہے، پنجاب صاف پانی کمپنی اسکینڈل میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، سابق چیف ایگزیکٹیو آفیسر وسیم اجمل وعدہ معاف گواہ بننے کو تیار ہوگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق وسیم اجمل نے صاف پانی میں مہنگے ٹھیکے دینے کا ملبہ بھی شہباز شریف پر ڈال دیا۔وسیم اجمل نے ابتدائی بیان بھی ریکارڈ کروا دیا، چیئرمین سے ملاقات میں حتمی منظوری ہوگی۔وسیم اجمل نے ابتدائی بیان میں کہا کہ شہباز شریف کے احکامات پر لوکل کمپنیوں کے بجائے انٹرنیشنل کمپنیوں کو بلایا اور شہبازشریف کی میٹنگ سے پہلے حمزہ شہباز کو ٹھیکوں سے متعلق بریفنگ دینے کا کہا گیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ شہباز شریف سمیت 4 افسران اور 2 بورڈ ممبران نے بھی صاف پانی کمپنی کے معاملات میں مداخلت کی ہے۔(س)

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.