شہباز شریف کے خلاف وعدہ معاف گواہ فواد حسن فواد نہیں بلکہ کون بنا؟ بالآخر اصل نام سامنے آ گیا

آشیانہ اقبال ہائوسنگ کرپشن سکینڈل میں گرفتار سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ نے نواز لیگ کی لیڈرشپ کی سرد مہری اور ان کے کیس میں عدم دلچسپی کے بعدچپ کا روزہ توڑ ا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آشیانہ ہائوسنگ سیکم میں گرفتار شریک ملزم سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد نے،

احد چیمہ کو انکشافات پر قائل کیا جس کے چند روز بعد شہباز شریف جو نیب میں صاف پانی سکینڈل میں پیش ہونے گئے تھے کو گرفتار کرلیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ احد چیمہ اور فواد حسن فواد کو جیل میں ایک ہی بیرک میں رکھا گیا ہے ۔ شہباز شریف کی گرفتاری سے قبل دونوں شریک ملزمان کے درمیان کیس کے حوالے سے جیل کے اندراہم بات چیت رہتی تھی پہلے تو احد چیمہ نواز لیگ کے لیڈرشپ کیخلاف بیان دینے سے معذرت کا اظہار کرتے رہے تاہم شہباز شریف کی گرفتاری سے چند روز قبل فواد حسن فواد نے انہیں قائل کیا کہ وہ نیب کو بتادیں کہ انہوں نے کس کے کہنے پر آشیانہ ہائوسنگ میں کاسا ڈویلپرز کو اکاموڈیٹ کیا تھا۔ذرائع کا

کہنا ہے کہ احد چیمہ اس کیس میں نواز لیگ کی لیڈر شپ کی سرد مہری اور عدم دلچسپی پر بہت پریشان اور افسردہ تھے کیونکہ ان کے کیس کی موثر پیروی نہیں کی جارہی تھی جس کا ان سے وعدہ کیا گیا تھا۔ احد چیمہ نے شریک ملزم کی کونسلنگ کے بعد نیب کو آشیانہ اقبال سکیم کی تمام دستاویزات کی سکین کاپیاں جو ان کے لیپ ٹاپ میں تھیں، شہادتیں اورکاغذی چٹیں جو مبینہ طور پر شہباز شریف نے مختلف کاموں کی تکمیل کیلئے احد چیمہ کے حوالے کی تھیں فراہم کردی تھیں جس پر نیب نے 4 اکتوبر کوشہباز شریف کو گرفتار کرلیا تھا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ صوبے اور وفاق میں حکومت کی تبدیلی کے بعد بیورکریسی نے بھی احد چیمہ کے کیس میں دلچسپی لینا چھوڑ دی ہے ۔ اب احد چیمہ پیروی کیلئے ایک سابق ماتحت افسر کی مدد لینے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔ جبکہ دوسری جانب اپوزیشن لیڈرشہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی نے کہا ہے کہ ان کے شوہر کو نیب نے انتہائی بری حالت میں رکھا ہوا ہے یہاں تک کہ انہیں بیت الخلا جانے کیلیے بھی اپنے دروازے کا تالا زور زور سے پیٹنا پڑتاہے۔ اپنے ٹویٹ میں تہمینہ درانی نے کہاکہ شہباز شریف سے ملاقات ہوئی تو کہنے لگے کہ انہیں یہی پریشانی ہے کہ یہاں ان کابہت زیادہ وقت برباد ہورہا ہے کیونکہ ان سے صرف30

منٹ تفتیش کی جاتی ہے۔ تہمینہ درانی نے شریف خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ اپنے شوہر شہباز شریف سے ملاقات کی جس کے بعد انہوں نے اس ملاقات کا احوال اور شہباز شریف کی حالت زار کے حوالے سے ٹوئٹر پر سلسلہ وارٹویٹس کی شکل میں کھل کر اظہار کیا۔ تہمینہ درانی نے لکھا بالآخر میرے شوہر کی نیب کی جانب سے گرفتاری کے8 روز بعد مجھے ان سے ملاقات کی اجازت مل گئی ہے، ان سے ملاقات کے بعد میں گھر آگئی ہوں لیکن بہت خوفزدہ ہوں۔ شہباز شریف کو 10×10 کے ایک سیل میں رکھا گیا ہے جس میں ایک ایگزاسٹ فین لگاہوا ہے لیکن کوئی روشندان نہیں ہے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.