چیف جسٹس نے شہباز شریف کا ڈیم فنڈ کے لئے چیک واپس کرنے کا حکم دے دیا، ایسی بات کہہ دی کہ شہباز شریف شرمندہ ہو جایں

چیف جسٹس پاکستان نے سرکاری اشتہارات غیر منصفانہ تقسیم سے متعلق کیس میں ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ اشتہاری مہم پری پول دھاندلی تھی،شہبازشریف ڈیم کو تو تسلیم نہیں کر رہے ،شہبازشریف کو کہیں چھپڑ ہی بنا دیں ۔

نجی ٹی وی چینل سما نیوز کے مطابق چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے سرکاری اشتہارات غیر منصفانہ تقسیم سے متعلق کیس کی سماعت کی۔دوران سماعت چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ شہبازشریف نے عدالت کو چیک پیش کیا تھا لیکن عدالت نے عاصمہ حامد کو واپس کر دیا تھا اور کہا کہ شہبازشریف کا چیک واپس کریں تاکہ سند رہے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.