10 دن آپ کے پاس ہوں جو پوچھنا ہو پوچھ لیجئے گا، چند گھنٹے آرام کرنا چاہتا ہوں: شہباز شریف کا نیب ٹیم سے مکالمہ ‘ دوپہر کو گھر کا کھانا کھایا

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا پیشی کے بعد نیب حوالات میں نیب حکام سے مکالمہ بھی ہوا۔ نیب کی تین رکنی ٹیم شہباز شریف سے پوچھ گچھ کرنا چاہتی تھی۔ شہباز شریف نے نیب کی ٹیم سے کہا کہ سارا دن بہت مصروف گزرا چند گھنٹے آرام کرنا چاہتا ہوں۔ دس دن آپ کے پاس ہی ہوں جو پوچھنا ہو پوچھ لیجئے گا۔نیب لاہور کی زیرحراست شہباز شریف نے دوپہر کو گھر کا کھانا کھایا۔ کھانا گھر کے دو نمائندگان نے نیب لاہور کے ہیڈ کوارٹر میں پہنچایا۔ فیملی ذرائع کے مطابق کھانے کے ساتھ فروٹ بھی بھیجا گیا تھا۔

Source+-9

Leave A Reply

Your email address will not be published.