شہباز شریف کی گرفتاری تو بس ایک ٹریلر تھی ۔۔ اب کون گرفتار ہونے والا ہے ؟ وفاقی وزیر اطلاعات کے بیان نے کھلبلی مچا دی

شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات کا بیان سامنے آ گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق آج مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو گرفتار کیا گیا ہے۔نیب نے شہباز شریف کو آج گرفتار کیا جس کی تصدیق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے بھی کی ہے۔اسی متعلق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ابھی

مزید گرفتاریاں ہوں گی۔ فواد چوہدری نے کہا کہ یہ تو پہلی گرفتاری ہے۔احتساب کا عمل اب مزید آگے بڑھے گا۔انہوں نے آئندہ دنوں میں مزید بڑی گرفتاریاں ہونے کا اشارہ دے دیا ہے۔واضح رہے آشایانہ ہاؤسنگ اسکینڈل کیس میں سابقوزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو گرفتار کیا گیا۔ ڈی جی نیب نے بھی سابق وزیراعلیٰ پنجاب اورمسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی گرفتاری کی تصدیق کی۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف آج تیسری مرتبہ صاف پانی کمپنی اسکینڈل میں تیسری مرتبہ عدالت میں پیش ہوئے جہاں ان کے سامنے کیس میں حاصل کیے جانے والے ثبوت پیش کیے گئے نیب کے سامنے شہباز شریف کوئی تسلی بخش جواب نہیں دے سکے۔ جس کے

بعد انہیں حراست میں لے لیا گیا۔ شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد ان کا پروٹوکول اور سکیورٹی واپس روانہ ہو گئی۔شہبازشریف کا آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم کیس میں 14روزہ جسمانی ریمانڈ لیے جانے کا امکان ہے۔ شہبازشریف کی باضابطہ گرفتاری کیلئے نیب نے اسپیکر قومی اسمبلی سے رابطہ بھی کرلیا،تاہم ابھی نیب کی جانب سے شہبازشریف سے خرد برد سے متعلق پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔نیب نے سابق وزیراعلیٰ

اورقومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کو آج صاف پانی کمپنی کیس کی تحقیقات کیلئے طلب کیا تھا۔شہبازشریف جب 3بجے نیب آفس پہنچے توان کے سامنے تین فائلیں رکھی گئیں اور ان سے پوچھ گچھ کی جارہی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ نیب آفس میں پہنچنے کے بعد شہبازشریف کی گاڑیاں واپس بھیج دی گئیں ۔جبکہ نیب آفس کے باہر رینجرز کی بھاری نفری تعینات کردی گئی۔ اطلاعات ہیں کہ نیب نے شہبازشریف کوآشیانہ ہاؤسنگ اسکیم میں کرپشن کے الزام میں حراست میں لے لیا ہے۔ تاہم نیب نے شہبازشریف کی باضابطہ گرفتاری ڈالنے کیلئے اسپیکر قومی اسمبلی سے رابطہ کرلیا ہے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.