” جب ہر کوئی آپ کو شرم دلا رہا ہو تو ۔۔۔“ صحافی طلعت حسین نے شہبازشریف کی گرفتاری پر ایسی بات کہہ دی کہ چیئرمین نیب کے غصے کی انتہا نہ رہے گی
احتساب عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کو دس روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب حکام کے حوالے کر دیاہے تاہم شہبازشریف کی گرفتاری پر صحافی طلعت حسین بھی میدان میں آئے اور انہوں نے انتہائی حیران کن رد عمل جاری کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق سید طلعت حسین نے ٹویٹر پر نیب کا نام لیے بغیر اسے تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ ” آپ کیا کرتے ہیں ، جب ہر کوئی آپ کو آپ کی کارکردگی پر شرم دلا رہا ہو ،حتیٰ کہ جب حکمران جماعت اس قانون کو تبدیل کرنا چاہ رہی ہے جو کہ سخت ظالمانہ اختیارات دیتا ہے ؟ جب چیف جسٹس آپ کو کہتے ہیں کہ آپ کسی چیز کیلئے ٹھیک نہیں ہیں ؟ اس وقت آپ اپنی ’ بہترین ‘ کارکردگی کو دکھانے کیلئے کسی بڑی شخصیت کو گرفتار کر لیتے ہیں ۔“طلعت حسین نے اپنے ٹویٹ میں شہبازشریف کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا ۔
دوسری جانب شہبازشریف کو نیب حکام کی جانب سے گزشتہ روز گرفتار کیا گیا تھا اور آج انہیں احتساب عدالت میں پیش کرتے ہوئے ریمانڈ حاصل کر لیا گیاہے ۔شہبازشریف کی جانب سے نیب عدالت میں تمام الزامات کو مسترد کر دیا گیاہے ۔جس وقت شہبازشریف کو احتساب عدالت میں پیشی کیلئے لا یا گیا تو ن لیگ کے کارکنان کی بڑی تعداد عدالت کے باہر اور اندر موجود تھی ۔