کیا آپ کو معلوم ہے کہ شہبازشریف کی تعلیم کتنی ہے ؟ جواب جان کر آپ کا منہ بھی کھلا کا کھلا رہ رجائے گا کیونکہ ۔۔۔
ملک کے سیاستدانوں میں سے کون کتنا امیر ہے اور کس نے کتنے اثاثے بنا رکھے ہیں یہ ذکر تو اکثر ہوتا ہے، لیکن کون سا سیاستدان کتنا پڑھا لکھا ہے اور کس کا پیشہ کیا ہے، ووٹ ڈالنے سے قبل عوام کے لیے یہ جاننا بھی بہت ضروری ہے۔
انتخابات 2018 کے لیے الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی میں سیاستدانوں کے اثاثوں کی تفصیلات کے ساتھ ساتھ ان کی تعلیمی قابلیت اور پیشہ بھی سامنے آگیا۔مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے بی اے کر رکھا ہے اور ان کا پیشہ سیاست اور کاروبار ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان بھی گریجویٹ ہیں اور انہوں نے اپنا پیشہ فلنتھراپسٹ (فلاحی/سماجی خدمات انجام دینے والا)، موٹیویشنل اسپیکر اور پارلیمنٹیرین بتا رکھا ہے۔
پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرنز کے سربراہ آصف علی زرداری نے کاغذات نامزدگی میں اپنی تعلیمی قابلیت ڈپلومہ بتائی ہے، مگر اس ڈپلومے کی کوئی تفصیل نہیں بتائی جبکہ ان کا پیشہ زراعت اور کاروبار ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے 2010 میں برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی سے تاریخ اور سیاست میں ماسڑز
کیا۔سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے اپنی تعلیمی قابلیت ایم ایس سی بتائی ہے جبکہ ان کا پیشہ فری لانس لیکچرز ہے۔جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے میٹرک کر رکھا ہے اور ان کا پیشہ مذہبی درس و تدریس ہے۔جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے ایم اے کر رکھا ہے۔
قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب شیرپاو¿ گریجویٹ اور لینڈ لارڈ ہیں۔لیگی رہنما اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے انگریزی میں ایم اے کر رکھا ہے۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد ایم اے ایل ایل بی ہیں اور ان کا پیشہ بزنس ہے۔