’’ مجھے نیب حوالات میں وہاں رکھا گیا ہے جہاں پر۔۔۔‘‘ شہبازشریف نے نیب حوالات کی ایسی منظر کشی کر دی کہ سن کر ن لیگیوں کے ہوش اڑ جائیں گے

احتساب عدالت نے اپوزیشن لیڈر اور ن لیگ کے صدر شہبازشریف کے مزید 14 روزہ ریمانڈ کو منظور کر لیاہے ۔شہبازشریف کا یہ بھی کہناتھا کہ میں اب بہتر محسوس کر رہا ہوں ، میں تفتیش کیلئے نیب کے افسران کو خود بلاتا ہوں ،مجھے وہاں رکھا گیا ہے جہاں 24 گھنٹے سورج کی روشنی نہیں پہنچتی ,ایک دھیلے کی بھی کرپشن ثابت نہیں کر سکے ہیں ۔ ان کا کہناتھا کہ دو مہینے کی کارکردگی نے پی ٹی آئی حکومت کا پول کھو ل دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق دس روزہ ریمانڈ ختم ہونے پر نیب نے آج شہبازشریف کو دوبارہ احتساب عدالت میں پیش کیا جہاں نیب حکام نے شہبازشریف کے دوبارہ ریمانڈ کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کر تے ہوئے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو 14 روز کیلئے مزید نیب حکام کے حوالے کر دیاہے ۔

شہبازشریف نے عدالت کے رو برو کہا کہ میں جوبات کروں گاحلفاًکہوں گا،آپ کے 2 منٹ لوں گا،آپ کافیصلہ قبول ہوگا،صدر ن لیگ نے کہا کہ جب دوسری نیلامی ہوئی تومعاملے کاعلم ہوا،نیب سے سوال کیالطیف سنزسمیت دیگردوسری نیلامی میں شامل تھے؟۔شہباز شریف نے کہا کہ نیب نے مجھے کاغذات دکھائے،یہ نہیں بتایاپہلی

نیلامی میں کیاہوا؟علاو¿الدین کی جانب سے پیسے مانگنے کی تردید کرتا ہوں،انہو ںنے کہا کہ ملک کی خدمت کی ہے،میرے دورمیں ہی اینٹی کرپشن نے یہ فراڈپکڑا،زبانی احکامات دینے کے نیب بیان کی تصدیق کرتاہوں،قوم کالوٹاپیسہ واپس لیا،ملک کی خدمت کی،کیاغلط کیاہے؟نیب ایک روپیہ کی کرپشن کاثبوت پیش نہیں کرسکا۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.