اس معذورشخص نے شہبازشریف سے بٹنوں والی وہیل چیئر دلوانے کی خواہش کا اظہار کیا لیکن آگے سے اپوزیشن لیڈر نے ایسا کام کر دیا کہ ہنگامہ برپا ہو گیا، ویڈیو وائرل
سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف آج کل نیب کیسز کے باعث کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں اور پروڈکشن آرڈر پر قومی اسمبلی کے اجلاسوں میں شریک ہوتے ہیں ۔
شہبازشریف اپوزیشن لیڈر اور چیئرمین پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی بھی ہیں ، وہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے اپنے پروڈکشن آرڈر خود جاری کر سکتے ہیں تاہم ان کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہی ہے ۔
شہبازشریف کاریڈور میں چلتے ہوئے آتے ہیں کہ وہاں پر ایک معذور شخص جس کانام صحافی عبدالقادر کی جانب سے زاہد بتایا گیا ہے ، وہیل چیئر پر موجود ہے تاہم جس طرح ہی شہبازشریف آتے ہیں تو وہ ان سے ہاتھ ملاتا ہے اور شہبازشریف وہاں پر اس معذور شخص کے ساتھ تصویر بناتے ہیں ۔
اس زاہد نامی معذور شخص کی جانب سے شہبازشریف سے مطالبہ کیا جاتا ہے کہ وہ انہیں بٹنوں والی یعنی آٹو میٹک وہیل چیئر دلوا دیں تو اس کی تکلیف تھوڑی کم ہو جائے گی لیکن شہبازشریف اس کی بات پر غور بھی کرتے اور جلدی سے ہاتھ چھڑوا کر آگے بڑھ جاتے ہیں ۔
شہبازشریف نے شائد اس معذور شخص کی خواہش پر غور نہیں کیا لیکن جو اس شخص کے دل پر گزری ہو گی اس کا اندازہ کوئی بھی نہیں لگا سکتا کیونکہ سیاستدان بڑے بڑے دعوے اور غریبوں کے درد کو سمجھنے کی باتیں ضرور کرتے ہیں لیکن عمل صرف صفر ہوتا ہے ۔
تاہم اس شخص کا نام زاہد ہے اور وہ اوکاڑہ سے خصوصی طور پر یہاں آیا تھا لیکن اسے انتہائی غیر مناسب رویہ دیکھنے کو ملا ۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ شیئر ہو رہی ہے ، لوگوں کی جانب سے اس شخص کا نمبر طلب کیا جارہاہے تاکہ وہ اس کی خواہش کو پورا کر سکیں ۔