شاہین شاہ آفریدی نے کیرئیر کے پہلے ٹی 20 میچ میں ہی ایسا ریکارڈ اپنے نام کر لیا جو کوئی بھی نہیں توڑ سکتا، جان کر آپ بھی ان کی محنت اور قسمت پر رشک کریں گے

پاکستان کے ابھرتے ہوئے نوجوان فاسٹ باﺅلر شاہین شاہ آفریدی نے ویسٹ انڈیز کیخلاف تیسرے ٹی 20 میچ میں انٹرنیشنل کیرئیر کا آغاز کیا اور اس کیساتھ ہی ایک ایسا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے جو کوئی بھی نہیں توڑ سکتا۔

شاہین شاہ آفریدی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) تھری میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کی جو اچھی کارکردگی کا مظاہرہ تو نہ کر سکی مگر شاہین آفریدی نے اپنا لوہا منوا لیا اور سلیکٹرز نے ان کو ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے سکواڈ میں منتخب کر لیا۔

تیسرے ٹی 20 میچ میں انہوں نے اپنے انٹرنیشنل کیرئیر کا ڈیبیو کیا تو اس کیساتھ ہی وہ پاکستان کے پہلے کرکٹر بن گئے جو سن 2000ءمیں پیدا ہوا اور انٹرنیشنل کرکٹ تک پہنچ گیا۔ ان سے پہلے پاکستانی ٹیم میں جو بھی کھلاڑی شامل ہوا وہ سن 2000 ءسے پہلے اس دنیا میں آیا۔

اب اگر یہ کہا جائے کہ شاہین آفریدی کا یہ اعزاز کوئی بھی نہیں توڑ سکتا تو کچھ غلط نہ ہو گا کیونکہ اب سن 2000ءکے بعد پیدا ہونے والا کوئی بھی پاکستانی انٹرنیشنل کرکٹ میں پہنچے گا تو وہ پہلا کرکٹر نہیں کہلائے گا بلکہ دوسرا کرکٹر کہلائے اور اس فہرست میں شاہین شاہ آفریدی ہمیشہ پہلے نمبر پر ہی رہیں گے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.