شاہد آفریدی اور گوتم گھمبیر کے درمیان ٹوئٹر پر جنگ ،ڈی جی آئی ایس پی آر میدان میں آگئے ،ایسا شاندار جواب دے دیا کہ بھارتیوں کو لاجواب کردیا

شاہد آفریدی نے مقبوضہ کشمیر کے حالات پر بیان دیا تو گوتم گمبھیر نے لالہ کو تنقید کا نشانہ بنا دیا جس پر ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور بھی چپ نہ رہ سکے اور ایسا جواب دے دیا کہ بھارتی لاجواب ہو گئے ۔
تفصیل کے مطابق گزشتہ روز شاہد آفریدی نے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج بے گناہ شہریوں کے حق خود آرادیت اور آزادی کی جدوجہد کو دبانے کے لیے ان پر گولیاں برسا رہی ہے، حیرت ہے کہ اقوام متحدہ اور دیگر عالمی ادارے کہاں ہیں اور وہ اس خونریزی کو روکنے کی کوشش کیوں نہیں کر رہے؟۔

شاہد آفریدی کی اس ٹوئٹ پر بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان گوتم گھمبیر بھی میدان میں آگئے اور کہا کہ شاہد آفریدی کی کشمیر اور اقوام متحدہ سے متعلق ٹوئیٹ پر کیا کہنے کو رہ جاتا ہے؟ آفریدی اقوام متحدہ کی طرف دیکھ رہے ہیں، جو ان کی ڈکشنری میں ‘انڈر 19’ کے زمرے میں آتا ہے۔ میڈیا سکون سے رہے، شاہد آفریدی نو بال پر آو¿ٹ کا جشن منارہے ہیں۔

اس پر میجر جنرل آصف غفور نے بھی اپنے ذاتی اکاونٹ سے ٹوئیٹ کرکے گوتم گھمبیر اور بھارتیوں کو کرارا جواب دے ڈالا۔انہوں نے ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں شاہد آفرید ی نے آخری دو گیندو پر چھکے مار کر بھارت کو میچ ہرایا تھا ۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے ایک تصویر بھی شیئر کی، جس میں شاہد آفریدی، بظاہر کسی بات پر گوتم گمبھیر سے الجھتے نظر آئے۔میجر جنرل آصف غفور نے بھارتیوں کو مخاطب کرتے ہوئے ساتھ میں لکھابرائے مہربانی اپنی آگ مقامی طور پر ہی بجھائیں، شاہد آفریدی ہمارا قومی ہیرو اور آواز ہے۔

جواباً شاہد آفریدی نے ڈی جی آئی ایس پی آر کے پیغام کو ری ٹوئیٹ کرتے ہوئے ایک پرانی تصویر شیئر کی، جس میں وہ بھارتی فینز اور پرچم کے ساتھ تصویر بنواتے نظر آئے۔اس تصویر کے ساتھ شاہد آفریدی نے لکھا، ‘ہم سب کی عزت کرتے ہیں اور یہ ایک کھلاڑی کی پہچان ہے لیکن جب بات انسانی حقوق کی ہو تو ہم بے گناہ کشمیریوں کے لیے بھی ویسے ہی انسانی حقوق کی امید رکھتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.