شاہد آفریدی کی کتاب میں وقار یونس اور جاوید میانداد کے بارے میں خوفناک انکشافات

شاہد آفریدی نے اپنی کتاب میں وقاریونس کو اوسط درجے کا کپتان اور خوفناک کوچ قراردے دیا۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان کی آپ بیتی گیم چینجر ہفتے کومنظرِ عام پر آئے گی، بوم بوم شاہد آفریدی نے اپنی کتاب گیم چینجرمیں سنسنی خیزانکشافات کردیے، سابق کپتان کی آپ بیتی گیم چینجرکی تقریب رونمائی کراچی کے ایک شاپنگ مال میں ہوگی۔ کتاب میں بوم بوم آفریدی نے اپنے سابق سینئراورکوچ وقاریونس کو اوسط درجے کا کپتان اورخوفناک کوچ قراردیتے ہوئے کہا کہ وقار یونس جب سے پاکستان ٹیم کےکوچ بنے تو اُن کی وسیم اکرم سے کشمکش رہی، وقار یونس نے ہرکام میں مداخلت کی، اسی لیے وسیم اور وقار یونس کے درمیان اختلافات رہے۔

شاہد آفریدی نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اپنے دور کے عظیم بیٹسمین جاوید میانداد انہیں بالکل پسند نہیں کرتے تھے اور بحیثیت ہیڈ کوچ انہیں وقت نہیں دیتے تھے لیکن اس کے ساتھ ہی بوم بوم نے تعریفی انداز میں یہ بھی لکھا ہے کہ جاوید میاں داد صرف ایک نام نہیں ایک دور تھا جو ہمیشہ پاکستان ٹیم کی امیدوں کا مرکز رہا۔
دوسری جانب شاہد آفریدی اپنی کتاب کی رونمائی سے قبل ہی اس کے چرچوں پر کھل اٹھے، فوری ردعمل دیتے ہوئے ٹوئٹ بھی کر ڈالا تاہم انہوں نے کتاب میں کی جانے والی تنقید کومیڈیا کی جانب سے بڑھاوا قرار دے دیا، ان کا کہنا ہے کہ میں نے تنقید کے ساتھ اسٹار کھلاڑیوں کو سراہتے ہوئے تعریفی کلمات بھی ادا کیے ہیں، ازراہ کرم سوانح عمری پر مشتمل میری کتاب کا مطالعہ کریں۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.