شاہد آفریدی کچرا چننے والے 2 بچوں کو پکڑ کر اپنے گھر لے آئے اور پھر ان کیساتھ ایسا سلوک کردیا کہ سوشل میڈیا پھر دھوم مچ گئی، ویڈیو بھی سامنے آگئی

بوم بوم کے نام سے مشہور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے سب کو پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ جتنا ہوسکے معاشرے کے نچلے طبقے کا خیال رکھا جائے۔

سوشل میڈیا پر شاہد آفریدی کی ایک ویڈیو مقبول ہو رہی ہے، جس میں وہ کچرا چننے والے 2 بچوں کے ساتھ نظر آئے۔ویڈیو میں لالا نے بتایا کہ وہ اپنی گلی سےکچرا چننے والے 2 بچوں کو اپنے گھر لائے ہیں جن کے پاس پہننے کے لیے جوتے نہیں ہیں، لہذا وہ اپنے بچوں کے پرانے جوتے انہیں دے رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا، ‘میں آج ان کے ساتھ ناشتہ بھی کروں گا، یہ ہمارے معاشرے کا حصہ ہیں ہمیں ان کا خیال رکھنا چاہیے’۔

آفریدی نے کہا کہ میرا کہنے کا مقصد صرف اتنا ہے کہ جس سے جتنا ہوسکے، وہ اتنا کرے اور معاشرے کے نچلے طبقے کا خیال رکھے۔اس ویڈیو میں دیئے گئے پیغام کے بعد شاہد آفریدی کے مداحوں کی جانب سے بھی نیک خواہشات کا سلسلہ جاری ہے جبکہ کچھ لوگ اس حوالے سے بھی تنقید کر رہے ہیں کہ شاہد آفریدی اگر کوئی اچھا کام کر ہی رہے تھے تو انہیں کم از کم سوشل میڈیا پر اس کی تشہیر نہیں کرنی چاہیے تھی۔

واضح رہے کہ شاہد آفریدی پاکستان میں بچوں کی تعلیم اور صحت کے لیے کوشاں ہیں اور شاہد آفریدی فائوندیشن کے تحت اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔


Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.