”نہیں چاہئے پاکستان کو کشمیر اور۔۔۔“ شاہد خان آفریدی نے کشمیر سے متعلق اب تک کا سب سے حیران کن بیان دیدیا، ویڈیو وائرل ہوتے ہی صارفین برہم ہو گئے

پاکستان کے مایہ ناز سابق آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی کئی مرتبہ کشمیر سے متعلق بیان دینے پر شہ سرخیوں میں رہے ہیں مگر اب انہوں نے ایسا بیان دیدیا ہے کہ پاکستانی بھی برہم ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایک تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے شاہد خان آفریدی نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ پاکستان کو کشمیر نہیں چاہئے، پاکستان سے پہلے ہی چار صوبے نہیں سنبھل رہے جبکہ بھارت کو بھی کشمیر مت دو بلکہ اسے آزاد ملک بنا دو تاکہ کم از کم انسانیت تو زندہ رہے گی اور جو لوگ وہاں مر رہے ہیں یہ سلسلہ تو رکے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو کشمیر نہیں چاہئے، پاکستان سے تو یہ چار صوبے نہیں سنبھل رہے، کشمیر کو ایک آزاد ملک بنا دو

کیونکہ انسانیت بڑی چیز ہے، وہاں جو لوگ مر رہے ہیں، بڑی تکلیف ہوتی ہے، دنیا میں کہیں بھی کسی بھی مذہب کا کوئی شخص مرے تو بہت تکلیف ہوتی ہے۔واضح رہے کہ شاہد خان آفریدی کے اس بیان پر بھارتی میڈیا خوب اچھل کود کر رہا ہے اور سابق پاکستانی آل راؤنڈر کے اس بیان کو بھارتی ٹی وی چینل اور نیوز ویب سائٹ پر بریکنگ نیوز کے طور پر چلایا جا رہا ہے جبکہ سوشل میڈیا پر پاکستانی اپنے قومی ہیرو کی جانب سے اس غیر ذمہ دارانہ بیان پر انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں ۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.