پی ایس ایل پلیئرز ڈرافٹنگ، ڈویلئرز قلندر بن گئے، پلاٹینم کیٹگری میں کتنے کھلاڑیوں کے بعد آفریدی فروخت ہوئے؟ بڑی خبر آگئی

وفاقی دارلحکومت میں پی ایس ایل سیزن فور کیلئے پلیئرز کی ڈرافٹنگ کا آغاز ہوگیا ہے، پلاٹینم کیٹگری میں سب سے پہلی پک لاہور قلندرز کے پاس تھی جنہوں نے جنوبی افریقہ کے سٹار بلے باز اے بی ڈویلئرز کو خریدا جبکہ آفریدی اس کیٹگری میں پانچویں نمبر پر فروخت ہوئے۔

پی ایس ایل سیزن فور کیلئے لاہور قلندرز ، پشاور زلمی، کوئٹہ گلیڈیٹرز ، اسلام آباد یونائیٹڈ ، کراچی کنگز اور چھٹی ٹیم (جس کی فرنچائز کا اعلان نہیں کیا گیا ) مجموعی طور پر 633 ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں میں سے اپنی پسند کے پلیئرز کا انتخاب کر رہی ہیں۔ سب سے پہلے پلاٹینم کیٹگری کے کھلاڑی فروخت ہوئے۔

پلیئرز کے انتخاب کیلئے سب سے پہلی پک لاہور قلندرز کے پاس تھی جنہوں نے کیٹگری میں موجود جنوبی افریقہ کے سٹار بلے باز اے بی ڈویلئرز کا انتخاب کیا۔ دوسری پک پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم کے پاس تھی جس نے سٹیو سمتھ کو خریدا جبکہ لاہور قلندرز نے اپنی دوسری پک میں آل راﺅنڈر محمد حفیظ کا انتخاب کیا۔ پلاٹینم کیٹگری کے پہلے راﺅنڈ میں پشاور زلمی نے ونڈیز کے آل راﺅنڈر کیرون پولارڈ کو خرید لیا۔

پلاٹینم کیٹگری کے دوسرے راﺅنڈ کی پہلی پک چھٹی ٹیم کے حصے میں آئی جس نے سابق کپتان شاہد آفریدی کو خرید لیا جبکہ کوئٹہ گلیڈیٹرز نے ڈی جے براوو کو اپنی ٹیم کا حصہ بنالیا۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.