شاہد خاقان عباسی نے استعفیٰ نوازشریف کو پیش کر دیا

قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں نوازشریف کے بیان کی مذمت کے بعد سابق وزیراعظم کی جانب سے موجودہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی پر برہمی کے اظہار کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ روز قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے اختتام

پروزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نوازشریف سے ملاقات کےلئے پہنچے تو نوازشریف نے طنزیہ لہجے میں کہا اجلاس میں میرا بیان مسترد کرکے آپ کو کیا حاصل ہوا۔

انٹرویو میں کیا غلطی ہوئی تھی مجھے سے ؟ اس پر شاہد خاقان عباسی نے ان سے کہا کہ آپ میرے لیڈر ہیں آپ کے جو بھی احکامات ہوں گے ۔ میں ان پر عمل کروں گا۔ اس پر نوازشریف نے دوبارہ کہا کہ آپ کی جانب سے میرے بیان کی توثیق ضروری ہے۔ آپ ایسا کریںپنجاب ہائوس چلے جائیں۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ میاں منیر کے

گھر ہونے والی اس ملاقات میں نوازشریف شدید غصے میں نظر آئے ۔ پنجاب ہائوس پہنچتے ہی شاہد خاقان عباسی نے اپنا استعفیٰ نوازشریف کے قدموں میں ڈال دیا ۔پنجاب ہائو س میں وزیراعظم کا ایک بیان ریکارڈ کیا گیا جس میں نوازشریف کے بیان کی توثیق کی گئی۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.