سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو گرفتار کرنے کی تیاریاں مکمل

نیب حکام نے ایل این جی کیس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو گرفتار کرنے کی تیاری پکڑ لی ہے ۔

نجی ویب سائٹ ” پاکستان 24“ نے نیب ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ نیب کے اعلیٰ حکام نے ذرائع ابلاغ کے کچھ نمائندوں کو سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے کیس کے بارے میں معلومات فراہم کی ہیں ۔نیب حکام کا کہناہے کہ ان کے پاس ایسے ثبوت آ گئے ہیں جس کے ذریعے شاہد خاقان عباسی کو سزا ہو جائے گی ۔

نیب حکام کی جانب سے دعویٰ کیاگیا ہے کہ شاہد خاقان عباسی کیخلاف ایل این جی کیس آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے اور اب سابق وزیراعظم کو جواب دینے کیلئے 25 اپریل تک کی آخری مہلت دی گئی ہے ۔شاہد خاقان عباسی نے 75 میں سے صرف 20 سوالات کے جواب دیئے ہیں اور ن کے جوابات بھی تسلی بخش نہیں ہیں ۔نیب حکام کی جانب سے میڈیا کو فراہم کی گئی معلومات میں کہا گیاہے کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اب تک اپنے اثاثوں کی تفصیلات بھی فراہم نہیں کی ہیں ۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.