شاہد خاقان عباسی تاحیات نااہل، سابق وزیر اعظم کے لئے انتہائی بری خبر
الیکشن ایپلٹ ٹریبونل نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے آبائی حلقے این اے 57 مری سے کاغذات نامزدگی مسترد کرتے ہوئے انہیں اس حلقے سے الیکشن کے لیے نااہل قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن ٹربیونل کی جانب سے جاری کردہ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ شاہد خاقان ووٹرز سے حقائق اور مکمل معلومات چھپانے کے مرتکب ہوئے،وہ 62 ون ایف کے تناظرمیں اہل نہیں ہیں۔فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ شاہد خاقان عباسی آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 پر پورانہیں اترتے ،انہوں نے کاغذات نامزدگی
میں اثاثے چھپائے۔واضح رہے کہ تحریری فیصلہ الیکشن ٹریبونل کے سربراہ جسٹس عبادالرحمان لودھی نے جاری کیا جبکہ شاہد خاقان عباسی کے این اے53 سے گزشتہ روز کاغذات نامزدگی منظور ہوچکے ہیں۔ یہ ٹریبونل قانون کے تحت کورٹ آف لا ہے۔دوسری جانب بیرسٹر فروغ نسیم کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ ایک حلقے سے متعلق ہے اور فیصلے کااثردیگرحلقوں پرنہیں پڑے گا ۔