نوازشریف اپنی بات پر قائم ہیں کہ۔۔۔نوازشریف سے ملاقات کے بعد وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے تہلکہ خیز اعلان کردیا
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آج مسلم لیگ ن کے قائدمیاں نوازشریف سے ملاقات ہوئی ہے جس میں ان کے بیان کا جائزہ لیا گیا ، نوازشریف نے کہا کہ میرے انٹرویو کو غلط انداز سے پیش کیا گیا ، پاکستان نے کبھی دہشتگردی کیلئے اپنی سرزمین استعمال نہیں ہونے دی ۔
وزیراعظم ہاﺅس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان نے کبھی دہشتگردی کیلئے اپنی سرزمین استعمال ہونے نہیں دی ہے اور آئندہ بھی غیرریاستی عناصرکواپنی سرزمین کسی کیخلاف استعمال نہیں کرنے دی جائےگی،انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ غیرریاستی عناصرکی سرکوبی کی،ہمیں بھارتی پروپیگنڈے کا
حصہ نہیں بننا چاہئے ،انہوں نے کہا کہ ایک لمبے انٹرویو سے 3 لائنوں کو اچھالا گیا ،نان سٹیک ایکٹرز کے حوالے سے غلط بات رپورٹ کی گئی ،ان کا کہناتھا کہ میاں صاحب سے متنازع بیان پر بات ہوئی انہوں نے وضاحت کردی۔وزیراعظم شاہد خاقان کا کہناتھا کہ نوازشریف نے بھی کہا ہے کہ ممبئی حملے کے ملزمان پاکستان سے نہیں تھے،ان کا کہناتھاکہ نوازشریف نے کبھی نہیں کہا کہ ممبئی حملے کے ملزمان پاکستان سے تھے ۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ خلائی مخلوق یا زمینی ہر صورت الیکشن لڑنا ہے اور جیتنا ہے ،انہوں نے کہا کہ کوئی مجھے نہیں کھینچ رہا میں استعفیٰ نہیں دے رہا،31 مئی کی رات تک آفس میں ہوں۔انہوں نے کہا کہ میرے وزیراعظم آج بھی نوازشریف ہیں،پارٹی آج بھی نوازشریف کےساتھ کھڑی ہے۔