آپ کومیرے لاافسرکی تذلیل کرنے کی ہمت کیسے ہوئی؟،ہوسکتاہے شاہدمسعودکیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کریں، چیف جسٹس کے دوران سماعت ریمارکس

سپریم کورٹ میں ڈاکٹر شاہد مسعود کے انکشافات سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس ثاقب نثارنے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے شاہد مسعود کو بڑوں کی نصیحت کااحساس نہیں ،دوسرے دن بھی پروگرام میں میرے کورٹ آفیسر کی تضحیک کی ،آپ کومیرے لاافسرکی تذلیل کرنے کی ہمت کیسے ہوئی؟
چیف جسٹس آف پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہوسکتاہے شاہدمسعودکیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کریں، پروجیکٹر لگوالیتے ہیں اورآپ کا پروگرام بھی چلاتے ہیں۔

چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ آپ کی جرات کیسے ہوئی کہ میرے لا آفیسر کی تضحیک کریں ،دیکھتا ہوں کتنے دن آپ کا پروگرام چلتا ہے ،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ آپ کو عزت دی مگر آپ کا طریقہ کار یہ ہے ۔کیاسمجھتے ہیں اپنے آپ کو؟
دوران سماعت ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ اگرکوئی گستاخی ہوئی ہے تو معافی مانگتا ہوں ، عدالت نے سماعت میں مختصر وقفہ کرتے ہوئے پروجیکٹر لگانے کی ہدایت کردی۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.