سعودی ولی عہد محمد بن سلمان قتل ہو گئے ،انہیں کتنی گولیاں لگیں ؟ غیر ملکی میڈ یا نے ایسا دعویٰ کردیا کہ پوری مسلم دنیا کے پیروں تلے زمین نکال دی

سعودی ولی عہد شہزاد محمد بن سلمان کے مسلسل غائب ہونے کے بعد ایرانی ملکی میڈ یا نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ ماہ سعودی عرب میں بغاوت کی کوشش کے دوران شہزادہ محمد بن سلمان کا قتل ہو گیا ہے۔سعودی عرب نے اس خبر پر ابھی تک کسی قسم کی تردید یا تصدیق نہیں کی ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے ’سپوتنک ‘نے ایرانی اخبار ”خیان“کی رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ ما ہ21اپریل کو بغاوت کی کوشش کے دوران سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو مبینہ طور پر دو گولیاں لگیں جس کی وجہ سے ان کا انتقال ہو گیا ۔ایرانی اخبار نے دعویٰ کیا کہ

ایک عرب ملک کے سینئر افسر کو بھیجی گئی خفیہ رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ 21اپریل کے بعد سے محمد بن سلما ن کی کوئی تازہ تصویر یا ویڈیو سامنے نہیں آئی ہے ۔امریکی سٹیٹ سیکریٹری مائیک پمپیو کے سعودی عرب میں پہلے دورے کے دوران بھی سعودی ولی عہد کی کوئی ویڈیو سامنے نہیں آئی۔ایک اور غیر ملکی نیوز ایجنسی ’فارز نیوز ‘نے سوال اٹھا یا کہ سعودی ولی عہد ایسی شخصیت ہیں جو میڈ یا کے سامنے آنے سے نہیں گھبراتے تو پھر وہ 27دنوں سے میڈ یا کے سامنے کیوں نہیں آئے ۔دوسری جانب سعودی سرکاری حکام نے شہزادہ محمد بن سلمان سے متعلق اطلاعات کی تصدیق نہیں کی۔

واضح رہے کہ 21اپریل کی رات کو اچانک سوشل میڈ یا پر ایک افواہ پھیلنا شروع ہو گئی تھی کہ سعودی عرب میں شاہی محل پرحملہ ہوا ہے اور گولیوں کی آوازیں بھی آرہی ہیں ،اس افواہ کے ساتھ کچھ ویڈیوز اور تصاویر بھی سامنے آئیں لیکن کچھ ہی دیر بعد سعودی حکومت نے باضابطہ اعلان کرتے ہوئے بتا یا کہ شاہی محل پر حملہ نہیں ہوا بلکہ ایک مشکوک ڈرون شاہی محل کے اوپر پرواز کررہا تھا جسے سعودی سیکیورٹی فورسز نے مار گرا یا تھا ۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.