”14 سال پہلے پاکستان آیا تھا تو۔۔۔“ شین واٹسن نے شاندار بیان جاری کر دیا

معروف سابق آسٹریلین آل راﺅنڈر اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے شین واٹسن نے پاکستان آنے کا اعلان کیا تو پاکستانیوں کی خوشی کی انتہاءنہ رہی۔

شین واٹسن نے ابتدائی طور پر پاکستان آنے سے منع کر دیا تھا مگر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر کی درخواست پر وہ رضامند ہو گئے اور اب پاکستان میں شیڈول تمام میچ کھلیں گے۔

پاکستان آمد پر رضامند ہونے کے بعد خود شین واٹسن نے بھی شاندار بیان جاری کر دیا ہے اور کہا ہے کہ ”میں نے 14 سال پہلے آخری مرتبہ پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ ایک ایسی جگہ جہاں کے لوگ دنیائے کرکٹ کے سب سے زیادہ جذباتی شائقین میں سے ایک ہیں۔ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ مل کر اپنی بہترین کارکردگی دکھا کر ٹرافی جیتنے کیلئے مزید انتظار نہیں کر سکتا۔“

Leave A Reply

Your email address will not be published.