”شین واٹسن نے بھارتی پروگرام میں کہا کہ پی ایس ایل نے مجھے آئی پی ایل کھیلنے میں مدد دی “کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک نے شاندار بات بتا دی

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پاکستان سپر لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیاہے اور ہر طرف جشن کا سماں ہے تاہم اس کے بعد کوئٹہ کی ٹیم ٹرافی کے ساتھ کوئٹہ پہنچی جہاں شائقین کرکٹ نے ان کا بھر پور استقبال کیا ۔

کوئٹہ کی کامیابی کے بعد کئی پروقار تقاریب کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں ٹیم کو مبارک باد دی گئی اور سراہا گیا اورآج کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے کپتان سرفراز احمد ، مالک ندیم عمر نے نجی ٹی وی جیونیوز کے پروگرام میں خصوصی شرکت کی جہاں انہوں نے زبردست انکشافات بھی کیے ۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے کہاہے کہ شین واٹسن خود پاکستان آنا چاہتے تھے اور جب وہ آگئے تو ہیرو بن کر گئے ہیں اور انہوں نے کل ایک پروگرام میں بھی کہہ دیا تھا کہ پاکستان سپر لیگ نے مجھے آئی پی ایل کھیلنے کیلئے مدد دی ہے ۔

ندیم عمرکا کہناتھا کہ شین واٹسن کو ہم کراچی میں دو تین جگہوں پرلے کر گئے ہیں ،انہیں مزار قائد کے قریب ہمیں سپانسر کرتے ہیں وہ رہتے ہیں ،شین واٹسن کو وہاں بھی لے کر گئے اور اس کے بعد ہم انہیں ڈنر کیلئے بھی باہر لے کر گئے اور بہت انجوائے کیا ۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک کا کہناتھا کہ جب ہم راﺅنڈ لگا رہے تھے تو عوام ان کا نام لے رہی تھی جبکہ ان کو سیکیورٹی نے منع کیا تھا کہ قریب مت جائیں لیکن وہ گئے اور انہوں نے لوگوں سے ہاتھ بھی ملایا اور باتیں بھی کیں ۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.