”میں جانے سے پہلے یہ کہنا چاہتا ہوں کہ۔۔۔“ شین واٹسن جاتے جاتے پاکستانیوں کے دل بھی ساتھ لے گئے، امام الحق کی بدتمیزی کے باوجود ایسی بات کہہ دی بھارتی بھی دیکھتے ہی رہ جائیں

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا میلہ کراچی میں سجا تو پاکستانیوں کی خوشی دیدنی تھی مگر جب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آل راﺅنڈر شین واٹسن نے بھی پاکستان آنے کا اعلان کر دیا تو پاکستانیوں کی جیسے ’عید‘ ہو گئی اور ہر کوئی ان کا شکریہ ادا کرنے لگا۔

شین واٹسن نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو فائنل میں پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کیا مگر وہ فائنل میچ میں خاطرخواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکے لیکن جب وہ آﺅٹ ہوئے تو امام الحق نے ان کیساتھ بدتمیزی کی جس پر پاکستانی غصے سے آگ بگولہ ہو گئے مگر اس کے باوجود جاتے جاتے وہ ایسی بات کہہ گئے ہیں کہ پاکستانیوں کے دل میں ان کا احترام مزید بڑھ جائے گا۔

شین واٹسن نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر جاری اپنے پیغام میں کہا ” کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں شامل چند افراد کو الوداع کہنا چاہتا ہوں۔ پی ایس ایل کے پانچ ہفتے بہت شاندار رہے اور کراچی کا دورہ بہترین تھا۔ ٹورنامنٹ ختم کرنے کا کیا ہی بہترین طریقہ تھا۔۔۔“


News 1552897628 9248

Leave A Reply

Your email address will not be published.