شین واٹسن نے پاکستان آنے کیلئے 3 لاکھ امریکی ڈالر مانگے اور پھر۔۔۔“ آسٹریلوی آل راؤنڈر سے متعلق ایسا انکشاف کہ ہر کوئی حیران رہ گیا

معروف سابق آسٹریلین آل راﺅنڈر شین واٹسن اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے شین واٹسن پاکستان آنے پر رضامند ہو چکے ہیں اور ٹیم مینجمنٹ نے بھی اس کی تصدیق کر دی ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق شین واٹسن نے پاکستان آنے کیلئے بھاری معاوضہ طلب کیا اور بلوچستان حکومت نے بھی انہیں پاکستان آنے کیلئے معاوضہ دینے کا یقین دلایا تھا۔ذرائع کے مطابق شین واٹسن نے تین لاکھ امریکی ڈالرز کا مطالبہ کیا تھا تاہم بعد میں وہ بغیر پیسوں کے پاکستان آنے پر راضی ہوگئے۔

واضح رہے کہ کوئٹہ کی ٹیم آج کراچی پہنچے گی اور شین واٹسن اور غیر ملکی کھلاڑی جمعرات کو کراچی پہنچ رہے ہیں، کوئٹہ کے اوپنر شین واٹسن کے علاوہ ریلی روسو، ڈوین براوو اور فواد احمد پاکستان جانے کیلئے تیار ہیں۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.