شنیر اکرم نے وسیم اکرم سے دوبارہ شادی کی خواہش کر دی – سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی

پاکستانی شادیوں میں منفرد انداز کی انٹری اس وقت دیکھنے میں آئی جس وقت ایک پاکستانی دلہن کیک میں بیٹھ کر ہال میں داخل ہوئی، دلہن کے اس منفرد انداز کو سراہا گیا تو کچھ افراد نے تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔ لیکن وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے جب یہ ویڈیو دیکھی تو ان سے رہا نہ گیا اور انہوں نے ایسی خواہش کا اظہار کر دیا کہ وسیم اکرم بھی خاموش نہ رہ سکے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شنیر اکرم نے وہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’ یہ سب کیاہے؟ جب ہماری شادی ہوئی تب آپ نے مجھے ہرگز نہیں بتایا تھا کہ ایسا بھی کچھ ہوتا ہے،چلیں ہم پھر دوبارہ شادی کرتے ہیں وہ بھی دیسی سٹائل میں ‘‘۔

شنیر اکرم کا ٹویٹ دیکھتے ہی وسیم اکرم سے رہا نہ گیا اور انہوں نے اپنی اہلیہ کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’’ یاد رکھو، میں ذیابطیس کا مریض ہوں ‘‘۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.