چیف جسٹس نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا , کراچی کے ہسپتال میں چھاپے کے دوران شراب کی بوتلیں بدل دی گئیں
اسلام آباد میں ہسپتالوں کی کمی سے متعلق کیس کی سماعت میں سپریم کورٹ نے سیکریٹری صحت اورکیڈ سے رپورٹ طلب کر لی ۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ہسپتالوں کی کمی سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بینچ نے سپریم کورٹ میں کی۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ اسلام آباد میں سرکاری ہسپتال اور سہولتیں ناکافی ہیں،نجی ہسپتالوں کو ریگولیٹ کرنے والا
کوئی نہیں،پرسوں کراچی میں جس ہسپتال گیا اس کا کمرہ صدارتی روم جیسا تھا،کہا گیا میں نے اختیارات سے تجاوز کیا ،ہسپتال کے کمرے سے شراب کے نمونے بدل دیئے گئے، شراب قبضے میں لینی ہوتی تو اسی وقت لے کربندے کو جیل بھیج دیتا۔ چیف جسٹس نے ہسپتالوں کی کمی سے متعلق سیکریٹری صحت اورکیڈ سے رپورٹ طلب کر لی۔