وہ ائیرلائن جو اپنی ائیرہوسٹسز کے انتہائی کم کپڑوں کی وجہ سے غیر اخلاقی ائیرلائن مشہور ہے، اب ایک ایسے ملک کے لئے فلائٹ شروع کرنے لگی ہے کہ ائیرہوسٹسز کے لئے اپنی عزت بچانا ناممکن ہوجائے گا
ویت نام کی ایئرلائنز ویئرت جیٹ (Viertjet)اپنی ایئرہوسٹسز کے انتہائی کم کپڑوں کی وجہ سے دنیا کی غیر اخلاقی ترین ایئرلائنز کے نام سے مشہور ہے جس کی ایئرہوسٹسز محض بکنی پہنتی ہیں۔ اب یہ فضائی کمپنی ایک ایسے ملک میں پروازیں شروع کرنے جا رہی ہے کہ اس کی ایئرہوسٹسز کے لیے عزت بچانا مشکل ہو جائے گا۔ انڈیا ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق یہ ملک بھارت ہے جو خواتین کے ساتھ جنسی زیادتیوں کے حوالے سے دنیا میں سرفہرست آتا ہے۔
ویئرت جیٹ نے اعلان کیا ہے کہ وہ ویت نام کے شہر شی منہ سے نئی دہلی تک براہ راست پروازیں شروع کرنے لگی ہے۔اس روٹ پر ہفتے میں 4پروازیں چلیں گی اور یہ آپریشن رواں سال جولائی اور اگست کے درمیان شروع ہو جائے گا۔ اس فضائی کمپنی کی مالک ایک خاتون ہے جس کا نام نگیوین تھائی فیونگ تھاؤ (Nguyen Thi Phuong Thao)ہے۔ یہ ویت نام کی پہلی ارب پتی خاتون ہے جو اس وقت شہرت کی بلندیوں کو پہنچی جب اس نے اپنی ایئرلائنز کی ایئرہوسٹسز کو بکنی پہنا دی۔