تاریخ کی غیر اخلاقی ترین بھارتی فلم نے یوٹیوب پر تمام ریکارڈ توڑ ڈالے

فحاشی و بے حیائی کی بات ہو تو لوگ مغرب کا نام لیتے ہیں لیکن سچ تو یہ ہے کہ ہمارا ہمسایہ بھارت اس میدان میں ایسی غیر اخلاقی تاریخ کا مالک ہے کہ بیچارے مغربی ممالک بھی اس کے سامنے کیا چیز ہوں گے۔ آپ نے فحش فلم ”ففٹی شیڈز آف گرے“ کا نام سنا ہو گا اور یہ بھی سنا ہو گا کہ اس جیسی فحش فلم آج تک نہیں بنی، لیکن آپ کو یہ جان کر حیرت ہو گی کہ اس بہت پہلے بھارت میں بننے والی فلم ”کاما سوترا“ فحاشی و عریانی میں کہیں آگے ہے۔ فلم ڈائریکٹر

میرا نائیر نے 1996ءمیں یہ فلم بنائی۔ اس فلم کا ٹریلر جب یوٹیوب پر اپ لوڈ کیا گیا تو اسے اتنے بڑی تعداد میں دیکھا گیا کہ یہ اب تک کا تیسرا سب سے زیادہ دیکھا جانے والا فلم ٹریلر بن چکا ہے۔اس فہرست میں پہلی پوزیشن ”اوینجرز: انفنٹی وار“ اور دوسری پوزیشن ”سٹار وارز: دافورس اویکن“ کے پاس ہے۔ تیسرے نمبر پر ”کاماسوترا“ اور اس کے بعد چوتھے نمبر پر ”ففٹی شیڈز آف گرے“ کا ٹریلرہے۔ کاماسوترا کے ٹریلر کو اب تک 9کروڑ 10 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.