شریف خاندان کے فرنٹ مین محمد مشتاق نے گرفتار ہوتے ہی زبان کھول دی ، شریف خاندان کیلئے بڑی مشکل تیار

لاہور سے دبئی فرار ہونے کی کوشش کرنے والے شریف خاندان کے فرنٹ مین محمد مشتاق چینی کو آج صبح لاہور ائیرپورٹ سے گرفتار کیا گیا۔ اس حوالے سے ترجمان شریف خاندان نے محمد مشتاق کے شریف خاندان کی شوگر مل کے مینجر یا ملازم ہونے کی تردید کر دی۔ ترجمان شریف خاندان

کے مطابق محمد مشتاق شریف خاندان کی کسی شوگر مل کا منیجر نہیں، نہ ہی کبھی ملازم رہا ہے۔ شریف خاندان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شریف خاندان کا میڈیا ٹرائل افسوسناک اور بدنیتی پر مبنی اقدام ہے۔ ترجمان نے کہا کہ کسی تحقیق کے بغیر یک طرفہ ایسے بیانات کا مقصد محض کردار کشی ہے۔ یاد رہے کہ آج صبح لاہور انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر مشتاق چینی کے فرار ہونے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے اسے گرفتار کیا گیا۔ مشتاق چینی پی آئی اے کی پرواز 203سے دبئی روانہ ہو رہا تھا۔ مشتاق چینی حمزہ شہباز کی گرفتاری کے لیے شہباز شریف کی رہائش گاہ پر نیب کے چھاپوں کے وقت انڈر گراؤنڈ ہو گیا تھا۔ مشتاق چینی نے سلمان شہباز

کے اکاؤنٹ میں ساٹھ کروڑ روپے کی ٹرانزیکشن بھی کی۔ محمدمشتاق چینی کو حراست میں لےکرنیب کے حوالے کر دیا گیا ۔ محمد مشتاق سے متعلق یہ خبر سامنے آئی تھی کہ وہ شریف خاندان کی ملکیت رمضان شوگر مل کا منیجر ہے۔ شریف خاندان کےفرنٹ مین مشتاق عرف چینی سے متعلق مزید انکشاف سامنے آئے ۔ جس میں ذرائع نے بتایا کہ مشتاق عرف چینی نیب کو 2 مختلف مقدمات میں مطلوب تھا اور اس پر 60 کروڑروپے کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے جبکہ رمضان شوگر مل سےنکاسی کے لیے نالے کا جعلی سروے کرانے کا بھی الزام ہے۔ ذرائع کے مطابق مشاق عرف چینی کو کل احتساب عدالت میں ریمانڈ کے لیے پیش کیا جائے گا، مشتاق کا نام ای سی ایل میں ہونے پر اسے ائیرپورٹ سے گرفتار کیا گیا۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.