نوازشریف ، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزا معطل،تینوں کی ضمانت کس نے دی اور مچلکے کس نے جمع کروائے؟ پتا چل گیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں احتساب عدالت کا فیصلہ معطل کر تے ہوئے نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزا معطلی کی درخواستیں منظور کر لیں اور رہائی کا حکم جاری کر دیاہے جبکہ پانچ پانچ لاکھ روپے کا مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا جو کہ جمع کرو اد یئے گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں تینوں کی ضمانت دینے والے سخی عباسی ، رب نواز عباسی اور واجد ہیں جبکہ آصف کرمانی ، چوہدری تنویر اور ڈاکٹر طارق فضل نے نوازشریف ،مریم اور صفدر کے پانچ پانچ لاکھ روپے کے مچلکے بھی جمع کروا دیئے ہیں ۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے مختصرفیصلہ جاری کرتے ہوئے تینوں کر رہا کرنے کا حکم جاری کر دیاہے جبکہ تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا ۔ فیصلے پر جسٹس گل حسن جہانزیب اور جسٹس اطہرمن اللہ کے دستخط ہیں ۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.