شریف خاندان کے ٢ اور افراد کی گرفتاری کا حکم جاری
احتساب عدالت نے العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کوالعزیزیہ ریفرنس میں7 سال قید و جرمانے کی سزا سنا دی جبکہ فلیگ شپ ریفرنس میں بری کردیا۔عدالت نے سابق وزیراعظم کے صاحبزادوں حسن اورحسین نوازکو مفرورقراردیدیا اور دونوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔
عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف منی ٹریل کی فراہمی میں ناکام رہے ،عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے نوازشریف کوالعزیزیہ ریفرنس میں7 سال قید و جرمانے کی سزا سنا دی جبکہ فلیگ شپ ریفرنس میں بری کردیا۔ عدالت نے نوازشریف کو 3 ارب 47 کروڑروپے جرمانہ کیا،عدالت نے سابق وزیراعظم کے صاحبزادوں حسن اورحسین نوازکو مفرورقراردیدیا اور دونوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔