مستری شریف کی اولاد نے پنجاب کا کیا حشر کر دیا ؟ حسن ںثار کا خصوصی تبصرہ ملاحظہ کیجیے

سینئر تجزیہ کار حسن نثار نے کہا ہے کہ شریفوں سے پہلے کبھی قبضہ گروپ کا لفظ نہیں سنا تھا،قوم کواندازہ نہیں مستری شریف کی اولاد پنجاب کیساتھ کیا کرگئی، بے رحمی سے اس ملک کوبیچا ہے،،عمران خان کوچاہیے کہ انسان سازی کرے،یہ پل پلیاں خود بن جائیں گی،،عمران خان درویش ہے ،جو کرنے کا

ارادہ کرتا ہے اس کوپورا کرکے دکھاتا ہے۔انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں بہت خوش ہوں اور پریشان بھی ہوں۔خوشی اس بات کی ہے کہ بہت بڑے عذاب سے ملک کی جان چھوٹ گئی ہے۔اس ملک کے لوگوں کواندازہ نہیں ہے کہ ملک کے سب سے بڑے صوبے کے ساتھ مستری شریف کی اولاد کیا کرگئی ہے؟جو باوردی کانسٹیبل کو دیکھ کرکانپ رہے تھے وہ اس ملک کے آرمی چیف اور آئی جی لگانے لگے۔پاکستان کی سیاست میں شریف خاندان کے آنے سے پہلے اور بعد کا پاکستان مختلف ہے۔میں نے یہاں تک آفر کی ہے کہ ریسرچ کروانے کو بھی تیار ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں نے شریفوں کی سیاست سے پہلے کبھی قبضہ گروپ کا لفظ نہیں سنا تھا۔

لفافہ جرنلزم میں نے نہیں سنی تھی یہ بے شمار ٹرمز انہوں نے ایجاد کی ہیں۔انہوں نے بے رحمی سے اس ملک کوبیچا ہے۔جو لوٹ کے باہر لے گئے چھوڑیں نہ،انہوں نے کہا کہ اخلاقیات برباد ہوں توبربادی ہوتی ہے اقتصادیات کی بربادی کی کوئی اوقات نہیں ہے۔ایل ڈی اے ،،ریلوے ،سب بھرتیاں ، بدمعاش بھرتی کیے ہیں ،پہلی کی پہلی جاؤ ۔ دستخط کرو اور تنخواہ لے لو۔حسن نثار نے کہا کہ عمران خان کویہی پیغام ہے کہ عمران خان کوچاہیے کہ انسان سازی کرے،یہ پل پلیاں خود بن جائیں گی۔ یہ بات عمران خان خود بھی کرتا ہے۔جو بندہ بھی یہ کام کرنے کے اہل ہے اس کوذمہ داری سونپی جائے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان پراللہ کی خاص رحمت ہے۔۔عمران خان درویش ہے ،جو کرنے کا ارادہ کرتا ہے اس کوپورا کرنے کیلئے جدوجہد کرتا ہے۔(ش،ز،خ)

Source

Comments are closed.