اگر آپ اپنے شریک حیات کو تنگ کرتے ہیں اور ان کے ساتھ ہنسی مذاق کرتے ہیں تو اس کا کیا مطلب ہے؟ جدید تحقیق نے نئی بات بتادی

ہنسی مزاح ہماری عمومی زندگی اور دوستوں عزیزوں کے ساتھ تعلقات میں اہم مقام رکھتا ہے لیکن رومانوی تعلقات میں بھی اچھی حس مزاح اور چھیڑ چھاڑ کی خاص اہمیت۔ سائنسدانوں کا تو کہنا ہے کہ آپسی ہنسی مذاق اور چھیڑ چھاڑ کا رویہ ہمارے رومانوی تعلق کی مضبوطی اور پائیداری کے بارے میں بھی بہت کچھ بتا سکتا ہے۔

جرمن سائنسدانوں نے اس موضوع پر ایک تحقیق کی ہے، جس کے مطابق اگر کوئی جوڑا آپس میں ہنسی مزاح کی ایک جیسی خصوصیات رکھتا ہے، یعنی وہ دوسروں پر ہنسنا پسند کرتے ہیں، یا کوئی ان پر ہنسے تو اسے پسند کرتے ہیں، تو ایسی صورت میں ان کا تعلق زیادہ مضبوط اور پائیدار ہوتا ہے۔ اگر کوئی جوڑا آپس میں ہنسی مزاح اور چھیڑ چھاڑ سے لطف اندوز ہوتا ہے تو ان کا تعلق پائیدار ہوتا ہے، لیکن اگر ایک کا مذاق دوسرے کو ناگوار گزرتا ہے تو یہ اُن کے تعلق کے لئے اچھی خبر نہیں۔ یہ تحقیق حال ہی میں مارٹن لوتھر یونیورسٹی ہیلی وٹینبر کے ماہرین نفسیات نے کی ہے اور اسے سائنسی جریدے ”جرنل آف ریسرچ اینڈ پرسنالٹی“ میں شائع کیا گیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس تحقیق کے دوران ہنسی مزاح کے متعلق لوگوں کے مختلف قسم کے رویے سامنے آئے ہیں۔ کچھ ایسے لوگ ہیں جو اس بات کو ناپسند کرتے ہیں کہ کوئی ان پر ہنسے اور کچھ ایسے ہیں جو اس بات سے بھی لطف اندوز ہوتے ہیں۔ جو لوگ مذاق کو معمولی بات سمجھتے ہیں اور اس سے لطف اندوز ہوتے ہیں اُن کا رومانوی تعلق زیادہ مضبوط ہوتا ہے۔ طرح کے لوگ سب سے زیادہ خوش رہتے ہیں اور اپنے شریک حیات کے ساتھ ان کا رومانوی تعلق بھی مضبوط اور پائیدار ہوتا ہے۔

اس تحقیق کے لئے 154 جوڑوں کے متعلق معلومات جمع کی گئیں کہ وہ ہنسی مزاح کے بارے میں کس طرح کا ردعمل ظاہر کرتے ہیں۔ تحقیق کے شرکاءمیں سے خواتین کی اکثریت کا کہنا تھا کہ وہ اس طرح کے شریک حیات کو زیادہ پسند کریں گی جو اچھی حس مزاح رکھتا ہو اور اُن کے مذاق کا بُرا نہ منائے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.