شارجہ سے دبئی تک پیدل سفر کرنے والا 63 سالہ شخص
شارجہ میں مقیم ایک 63 سالہ نوجوان ڈاکٹر محمد اکرم چودھری عرف ڈاکٹر میک نے پاکستان کا 79 واں سالانہ دن منانے کے لئے ایک انوکھا انداز اختیار کیا اور 23مارچ کے دن شارجہ سے د بئی مسلسل تین گھنٹے پیدل سفر کرکے دبئی پہنچ گئے۔
ڈاکٹر محمد اکرم چودھری نے 23 مارچ 2019ءکو صبح چھ بجے پاکستان سوشل سنٹر شارجہ سے سفر شروع کیا اور پیدل قونصلیٹ آف پاکستان دبئی پہنچ گئے جہاں ان کا استقبال کیا گیا اور ہیڈ آف چانسلری مصور عباس شاہ نے سٹیج پر اس کا اعلان کیا۔ قونصلیٹ آف پاکستان دبئی کے قونصل جنرل احمد امجد علی نے ڈاکٹر محمد اکرم کی حوصلہ افزائی کی۔
اس موقع پر ڈاکٹر محمد اکرم چودھری نے کہا کہ انہوں نے یہ سب جذبہ حب الوطنی اور پاکستان سے اپنی عقیدت کے اظہار کے لئے کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شارجہ سے دبئی کے راستہ میں بہت سے پاکستانی اور غیر ملکی لوگوں نے پیدل سفر کے دوران انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ پورے راستہ میں پاکستانی پرچم لہراتے آئے جسے بہت سے لوگوں نے آتے جاتے دیکھا اور انہیں خراج تحسین پیش کیا۔