پانچ ارب کی کرپشن کے ملزم شرجیل میمن نے الیکشن مہم کے لئے 34 ملین کی لاگت سے 30 سے زائد مہنگی گاڑیوں کا خصوصی قافلہ تیار کروا لیا ، الیکشن کمیشن کے قوائد و ضوابط کی دھجیاں
پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے الیکشن کمیشن کے قوائد و ضوابط کو ہوا میں اڑا دئے، الیکشن مہم کے لئے 30 سے زائد مہنگی گاڑیوں کا خصوصی قافلہ تیار کروا لیا۔
سندھ میں عام انتخابات کی مہم چلانے کے لئے سیاسی رہنماوں کی جانب سے قوانین کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے، پیپلز پارٹی کے رہنما نے ضابطہ اخلاق کو ایک جانب رکھتے ہوئے شاہانہ الیکشن مہم شروع کر دی ، شرجیل میمن خود تو جیل میں ہیں مگر اپنی مہم چلانے کے لئے انہوں نے 30 سے ذائد مہنگی گاڑیوں خصوصی قافلہ تیار کروا لیا، گاڑیوں پارٹی قیادت اور شرجیل میمن کی تصاویرسے مزین ہے،
الیکشن مہم کے لئے یہ گاڑیاں ایک ماہ کے لئے کرائے پر حاصل کی گئی ہیں ۔ شرجیل میمن سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 63 سے امیدوار ہیں اور محکمہ اطلاعات میں 5ارب روپے کرپشن کیس میں گرفتار ہیں۔