”شرجیل میمن کے کمرے سے ملنے والا تیل کوئی اور نہیں بلکہ۔۔۔ “ عامر لیاقت حسین نے ایسی شرمناک ترین بات کہہ دی کہ سوشل میڈیا پر طوفان آ گیا
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے خفیہ طور پر اچانک ضیاءالدین اور جناح ہسپتال میں سیاسی قیدیوں کے کمروں پر چھاپہ مارا تو ضیاالدین ہسپتال میں شرجیل میمن کے کمرے سے شراب کی بوتلیں اور منشیات برآمد ہو گئیں۔
شراب کی بوتلیں برآمد ہونے کی خبر نے دیکھتے ہی دیکھتے طوفان برپا کر دیا اور سوشل میڈیا پر تبصروں اور خبروں کا ایک سلسلہ چل نکلا جو ابھی تک جاری ہے تاہم پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت نے اس حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے شرمناک ترین بات کہہ دی ہے۔
ڈاکٹر عامر لیاقت نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ’سانڈے‘ کی تصویرجاری کرتے ہوئے لکھا ”ابھی ابھی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق شرجیل میمن کے کمرے سے ملنے والا مبینہ تیل ’سانڈےذ کا تھا۔۔۔ واللہ اعلم بالصواب“
ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے لکھا ”شراب کی بوتل میں شہد رکھنے سے شراب کی بوتل کی بدنامی نہیں ہوتی، ہم کیسے لوگ ہیں جو اتنی اچھی نیت والے پر بھی شک کرتے ہیں۔۔۔ ووٹ کو عزت دو کا معاملہ بہت پیچھے رہ گیا۔۔۔ اب ’شراب کی بوتل کو عزت دو!‘ کا نعرہ ہے اور اس کیلئے شہدضروری ہے، مکھیاں تو آ ہی جاتی ہیں“
ڈاکٹر عامر لیاقت کی جانب سے ایسا تبصرہ کئے جانے پر ان کے مداح اور پی ٹی آئی کے حامی تو خوب لطف اٹھا رہے ہیں البتہ سنجیدہ حلقوں کی جانب سے ان کے اس بیان کو غیر سنجیدہ اور غیر اخلاقی قرار دیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ شرجیل میمن کے کمرے سے شراب کی بوتلیں برآمد ہوئیں تو شرجیل میمن کو واپس کراچی سینٹرل جیل منتقل کر دیا جبکہ ان کا کمرہ بھی سیل کر دیا گیا۔ حکام کا کہناہے کہ شرجیل میمن کا نجی ہسپتال میں کمرہ سربمہر کر دیا گیاہے۔چیف جسٹس نے شرجیل میمن کے کمرے پر چھاپہ مارا تو وہ تقریبا تین منٹ تک کمرے میں رہے اور انہوں نے پی پی پی کے رہنما کی طبیعت کو تسلی بخش قرار دیا۔