شہد میں یہ چیز ملا کر پئیں تو ہر سنگین بیماری سے نجات مل جائے، جانئے سب سے طاقتور قدرتی نسخہ

شہد اور دارچینی دو ایسی قدرتی نعمتیں ہیں جو اپنی اپنی جگہ بے پناہ فوائد کی حامل ہیں لیکن اگر انہیں اکٹھا کر لیا جائے تو ایک ایسا طاقتور قدرتی نسخہ تیار ہو جاتا ہے جو بے شمار بیماریوں سے آپ کو محفوظ کر دیتا ہے۔ ویب سائٹ گلوبل ہیلتھ کارنر (globalhealthcorner) کے مطابق اس نسخے کی بے پناہ افادیت کی بنیادی وجہ دار چینی میں پائے جانے والے ایک لازمی تیل اور شہد میں پائے جانے والے ایک خامرے کا ملاپ ہے جو ملکر بیماریوں سے تحفظ کا ایک حیران کن فارمولا بن جاتے ہیں۔ عام نزلہ و زکام ہو، کولیسٹرول کے مسائل یا جوڑوں کا درد، یہ آمیزہ آپ کو ان تمام بیماریوں سے تحفظ دیتا ہے، جبکہ ہمارے جسم کے مدافعتی نظام کو مضبوط بنا کر تقریباً ہر قسم کی بیماریوں کے خلاف جسم میں قوت پیدا کردیتا ہے۔

مذکورہ بالا ویب سائٹ پر بتایا گیا ہے کہ اگر آپ کھانسی کے مرض میں مبتلاء ہیں تو اس کے علاج کیلئے ایک چمچ شہد لیجئے اور چوتھائی چمچ (یعنی ایک چمچ کا چوتھا حصہ) دار چینی کا سفوف۔ ان دونوں کو ملا کر مسلسل تین دن کیلئے استعمال کریں۔ انہیں ملانے کا طریقہ یہ ہے کہ پہلے شہد کو گرم کر لیں اور پھر اس میں دارچینی کا سفوف ملا کر دونوں کو یکجان کر لیں۔

نزلہ و زکام کیلئے آپ صرف شہد کا استعمال بھی کرسکتے ہیں۔ اگر آپ کولیسٹرول کے مسئلے کا شکار ہیں تو دو چمچ شہد اور تین چمچ دار چینی کا سفوف چائے میں ملا کر استعمال کریں۔ اسے استعمال کرنے سے تقریباً دو گھنٹے کے دوران ہی کولیسٹرول کا لیول تقریباً 10 فیصد کم ہوجاتا ہے۔

جوڑوں کے درد سے پریشان افراد ایک گلاس نیم گرم پانی میں دو چمچ شہد اور ایک چمچ دار چینی کا سفوف ملا کر استعمال کریں۔ اس نسخے کو روزانہ صبح اور شام کے وقت استعمال کریں۔

بیکٹیریا اور وائرس سے پھیلنے والی بیماریوں سے بچنے اور مدافعتی نظام کو مضبوط رکھنے کیلئے آپ شہد اور دار چینی کا استعمال روزانہ کی بنیاد پر کرسکتے ہیں۔ اس سے آپ کا نظام انہضام بھی اچھا رہے گا اور پیٹ درد، معدے کے السر اور دیگر ایسی بیماریوں سے بھی تحفظ ملے گا۔

اگر ایک چمچ شہد اور ایک چمچ دار چینی کا سفوف نیم گرم پانی میں ملا کر مسلسل تین ماہ تک استعمال کیا جائے تو یہ معدے کے کینسر میں مبتلا افراد کیلئے بھی فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔ شہد اور دار چینی کو روزانہ کی غذا کا حصہ بنالیں تو یہ دل کی بیماریوں سے بھی تحفظ فراہم کرتا ہے۔

بالوں کے تحفظ کیلئے آپ ایک چمچ شہد اور ایک چمچ دار چینی کے سفوف میں ایک چمچ زیتون کا تیل مکس کرلیں اور اسے عام تیل کی طرح سر میں لگائیں۔ تقریباً 15 منٹ بعد اسے دھودیں۔ اس سے آپ کے بالوں کی صحت میں نمایاں بہتری آئے گی۔

وزن کم کرنے کیلئے بھی شہد اور دارچینی بہت مفید ہیں۔ اس مقصد کیلئے شہد اور دارچینی کے سفوف کو پانی میں ڈال کر یہ پانی ابال لیں۔ صبح ناشتے سے تقریباً آدھا گھنٹہ پہلے اس آمیزے کا ایک گلاس پئیں۔ یہ نسخہ وزن میں کمی کیلئے بہت مددگار ثابت ہوگا۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.