شہری کا ڈیم فنڈ میں پلاٹ عطیہ لیکن اہل خانہ نے چیف جسٹس کے سامنے ایسی بات کہہ دی کہ چیف جسٹس نے پلاٹ واپسی کی یقین دہانی کرا دی
چیف جسٹس پاکستان نے پلاٹ ڈیم فنڈز میں دینے کے معاملے میں ریمارکس دیتے ہوئے کہاہے کہ فکر نہ کریں ڈیم فنڈزمیں کافی رقم جمع ہوگئی ہے،اور بھی بہت سے اللہ والے رقم جمع کرارہے ہیں،ہم آپ کی پراپرٹی واپس کر دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے شہری ارشادکی طرف سے پلاٹ ڈیم فنڈزمیں دینے کامعاملے کی سماعت کی ،جائیداد فنڈ میں دینے والے شاہد شیخ کی بیوی اور تین بیٹے چیف جسٹس پاکستان کے روبرو پیش ہوگئے۔ارشاد کی اہلیہ نے کہا کہ خاوندکاذہنی توازن درست نہیں ہم اپنے پلاٹ ڈیم فنڈزمیں نہیں دینا چاہتے۔ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ شاہد شیخ کی کل آٹھ جائیدادیں ہیں جو شاہد شیخ نے ڈیم فنڈ میں دینے کا اعلان کیا تھا۔
چیف جسٹس پاکستان نے استفسار کیاکیاآپ کے خاوند کے آپ کے ساتھ تعلقات ٹھیک ہیں؟،اہلیہ شاہد شیخ نے کہا کہ جی تعلقات ٹھیک ہیں ۔چیف جسٹس نے شاہد شیخ کے اہل خانہ کوچیمبر میں طلب کرتے ہوئے کہا کہ فکر نہ کریں ڈیم فنڈزمیں کافی رقم جمع ہوگئی ہے،اور بھی بہت سے اللہ والے رقم جمع کرارہے ہیں،جائیداد بچوں کا شرعی حق ہے جو ان سے نہیں چھینیں گے،آپ تسلی رکھیں آپ کی جائیداد ڈیم فنڈ میں نہیں لیں گے،چیف جسٹس پاکستان نے شہری ارشادکی جائیدادسے متعلق رپورٹ طلب کرلی۔