انسا نیت ابھی با قی ہے میرے دوست ترجمان پاک فوج نے شہری کا گمشدہ بیگ اُسے واپس دلوا دیا

جس بیگ میں نوجوان کے بیمار والد کے علاج کی رپورٹ اور قیمت کاغذات تھے اسے میجر جنرل آصف غفور اور پاکستان کے ہر شہری نے کیسے تلاش کیا، قومی اتحاد کی نئی مثال قائم ہوگئی اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) گذشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ایک نوجوان نے بتایا کہ راولپنڈی سے اسکردو جاتے ہوئے میرا بیگ بس کی چھت سے گر کر گُم ہو گیا ہے۔ اس ویڈیو میں نوجوان کا کہنا تھا کہ میرے اس بیگ میں میرے اہم کاغذات اور دستاویزات موجود ہیں ،میرے والد کا راولپنڈی کے سی ایم ایچ اسپتال میں برین ٹیومر کا علاج چل رہا ہے ، اس بیگ میں اس

سے متعلق بھی کئی دستاویزات ہیں ، اگر وہ بیگ مجھے نہ ملا تو میں ان کا علاج نہیں کروا سکوں گا، ویڈیو میں نوجوان نے سوشل میڈیا صارفین سے گذارش کی کہ وہ اس ویڈیو کو زیادہ سے زیادہ شئیر کریں اور کہا کہ جس کو بھی میرا وہ بیگ ملے ، اس بیگ پر میرا نمبر تحریر ہے، برائے مہربانی اس نمبر پر کال کر کے مجھے

اطلاع دیں یا میرا بیگ کسی بھی ٹریول کمپنی کے دفتر پہنچا دیں۔ اس ویڈیو میں سوشل میڈیا صارفین سے درخواست کرتے ہوئے نوجوان جذباتی بھی ہوا جسے دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین بھی آبدیدہ ہو گئے اور اس ویڈیو کو خوب شئیر کیا۔یہی نہیں اس ویڈیو کو ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بھی اپنے ٹویٹ اکاؤنٹ پر شئیر کیا۔اور کہا کہ برائے مہربانی ہمارے پاکستانی بھائی کی

مدد کریں، میجر جنرل آصف غفور نے ویڈیو بنانے والے شہری محمد شبیر کو بھی مخاطب کیا اورکہا کہ اگر آپ اس ٹویٹ کو دیکھیں تو مجھ سے اپنا نمبر ضرور شئیر کریں تاکہ آپ کو سی ایم ایچ راولپنڈی میں مدد فراہم کی جا سکے۔کچھ ہی گھنٹوں بعد ایک اور ٹویٹر پیغام میں میجر جنرل آصف غفور نے اطلاع دی کہ محمد شبیر نامی شہری کا بیگ مل گیا ہے۔انہوں نے فوری رسپانس پر میڈیا اور تمام پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا۔ اور بتایا کہ شبیر کو اس کا بیگ پہنچا دیا گیا ہے۔ اپنے ٹویٹ میں انہوں نے پاکستانی قوم کی تعریف کی اور کہاکہ ہماری قوم بہت اچھی اور ذمہ دار ہے۔ ان

کا مزیدکہنا تھا کہ سی ایم ایچ راولپنڈی میں محمد شبیر کو مدد بھی فراہم کر دی گئی ہے۔ پاکستان زندہ باد ۔محمد شبیر کو بیگ ملنے کی خوشی کا اظہار سوشل میڈیا صارفین نے بھی کیا۔کچھ صارفین کا کہنا تھا کہ یہی سوشل میڈیا کی طاقت ہے کہ چند ہی گھنٹوں میں محمد شبیر کا بیگ اس کو مل گیا ۔ معروف صحافی حامد میر نے بھی اپنے ٹویٹر پیغام میں بتایا کہ محمد شبیر کا بیگ حق نواز نامی ایک شہری کو ملا جس نے بیگ ملنے پر اے آر وائے سے رابطہ کیا اور بتایا کہ محمد شبیر کا بیگ نیٹکو آفس گلگت پہنچا دیا گیا ہے۔جس پر میجر جنرل آصف غفور نے حامد میر کا شکریہ ادا کیا۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.