’صرف تین دن پہلے بیٹی کیلئے دودھ لیا تو۔ ۔ ۔‘شہری نے وزیراعظم اور وزیرخزانہ سے ایسی بات کہہ دی کہ دونوں شرم سے پانی پانی ہوجائیں گے

پاکستان میں تحریک انصاف کی حکومت بننے کے بعد مہنگائی بڑھ جانے کی اطلاعات ہیں جبکہ ڈالر کی قیمت بھی 133روپے تک پہنچ کر نیچے آئی ہے اور اب ایک شہری نے انکشاف کیاکہ ’صرف 3 دن پہلے بیٹی کیلئے دودھ 1640روپے کا لیا تھا اور اب جب دوبارہ لینے گیا توقیمت میں اضافے کے بعد 2340 روپے نئی قیمت دیکھ کر چکراگیا۔انہوں نے ساتھ ہی وزیراعظم عمران خان ، وزیرخزانہ اسد عمر اور وزیراطلاعات فواد چوہدری سے کہاکہ ’پلیز جواب دو،کیا آپ کو اسی لیئے ووٹ ملا ہے؟‘۔

اپنی ایک اور ٹوئیٹ میں انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے لکھا کہ ’نیا پاکستان، بچوں کا دودھ ایک ہفتے میں 800 روپے ترقی کرکے 1590سے 1740 سے 2350 کا ہوگیا، تبدیلی آئی نہیں، تبدیلی آگئی ہے‘۔

رب نواز کے اس احتجاجی سوال پر وزیرخزانہ یا وزیراطلاعات کا تو کوئی بیان سامنے نہیں آیا البتہ سپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ مہنگائی عارضی بھونچال ہے ، پریشانی کی کوئی بات نہیں، عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے ۔ صوابی میں اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاکہ مہنگائی عارضی بھونچال ہے،پروپیگنڈازیادہ کیاجارہاہے،قیمتوں میں اضافہ کرنیوالوں کےخلاف کریک ڈاو¿ن کریں گے۔ہم نے پہلی بارمعاشی صورتحال سے قوم کوآگاہ کیاہے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.