” یہ لوگ اپنے آپ کو ٹھیک کر لیں” شہر یار آفریدی کراچی پہنچ گئے، شہر قائدکےلئے شاندار اعلان کر دیا
وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ ریاست سے خیانت کرنے والا کسی بھی عہدے پر ہو پکڑا جائے گا‘ لیاری والوں نے ہمیشہ سیاست اور جمہوریت کے لئے جدوجہد کی، تمام معاملات میں تمام اکائیوں کو ساتھ لے کر چلیں گے، سیاسی رہنما ایک دوسرے کا گریبان پکڑیں تو عام پاکستانی کا نقصان ہوگا۔وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی
نے لیاری میں ایم این اے شکور شاد کے گھر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لیاری والوں نے ہمیشہ سیاست اور جمہوریت کے لیے جدوجہد کی۔عوام کو احساس دلائیں گے کہ جان اور مال کے تحفظ کی ذمے داری ریاست کی ہے۔تمام معاملات میں تمام اکائیوں کو ساتھ لے کر چلیں گے ، وزیراعظم بیورو کریسی یاغیرملکی قیادت
سے ملتے ہیں توکہتے ہیں کہ میریپاکستانیوں کوعزت دو۔انہوں نے کہا کہ ریاست سے خیانت کرنے والا کسی بھی عہدے پر ہو پکڑا جائے گا۔بہت نہتے پاکستانیوں کاخون بہہ چکا،اب محروم طبقات کوگلے سے لگا نے کا وقت ہے،کوئی اقتدارکے نشے میں یہ سوچ رکھتاہے کہ وہ عوام کی تذلیل کرے تو انکو ایسا نہیں کرنے دینگے۔انہوں نے مزید کہا کہ پولیس اور رینجرز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،ہم اپنی نااہلیوں کی وجہ سے بہت
نقصان اٹھایا۔اب وقت آگیا ہے کہ ڈو مور کا مطالبہ نہ کیا جائے۔اقوام عالم کو چاہیے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو عزت دی جائے۔وزیرِ مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ کراچی کو یرغمال بنانے کا سوچنے والے اپنا قبلہ درست کریں۔ کوہاٹ کی سڑکیں کراچی سے کئی گناہ بہتر ہے، کراچی کوبہتر ین پیکیج ملے گا، شہرکواپنا سمجھا جائے گا