”لاہور میں جیل سے ایک صاحبزادی سے موبائل فون پکڑا گیاہے جس میں ۔۔“شیخ رشید نے بڑا دعویٰ کر دیا

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے دعویٰ کیاہے کہ لاہور کی جیل میں سے ایک صاحبزادی سے موبائل فون پکڑا گیاہے جس سے زبردست معلومات حاصل ہوئی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا مجھے اطلاعات تھیں کہ مولانا فضل الرحمان احتجاج نہ کرنے پر راضی تھے، 24 گھنٹوں میں کیا ہوا سمجھ نہیں آ رہا۔شیخ رشید نے کہا کہ مجھے پوری امید ہے کہ عمران خان 5 سال پورے کریں گے، عمران خان کی قیادت میں حالات اور معیشت بہتر ہو گی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ صرف 5 لوگوں کو این آر او دینے کا معاملہ ہے، جس دن این آر او ملا یہ سب تحریکیں ختم ہو جائیں گی، اگر عمران خان پانچ آدمیوں کو چھوڑ دیں تو دھرنوں کا دھڑن تختہ ہو جائے گا۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ لاہور جیل میں ایک صاحبزادی سے موبائل پکڑا گیا ہے، خاتون سے پکڑے سے گئے موبائل سے زبردست انفارمیشن حاصل ہوئی ہے، جو لوگ رابطے میں تھے سارے لوگوں سے متعلق موبائل فون میں ریکارڈ موجود ہے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.