عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے بھی شادی کا اعلان کردیا، شادی الیکشن سے قبل یا بعد میں ؟ خاتون کون ؟
سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشیدنے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے نقش قدم پرچلتے ہوئے شادی کرنے کااعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابقشیخ رشید احمد نے الیکشن 2018ء کے بعد شادی کا اعلان کر دیا۔ لال حویلی کے باہر بینڈ باجے کی ٹیم دیکھ کر جب
عوامی مسلم لیگ کے سراہ شیخ رشید سے پوچھا گیا کہ شیخ صاحب کہیں آُپ شادی تو نہیں کر رہے جس پر
شیخ رشید نے ہنستے ہوئے ہاں میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کے بعد شادی کروں گا۔نجی خبررساں ادارے کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس سے قبل شیخ رشید احمد کیخلاف ایک شادی شدہ عورت شہناز شخ سے شادی کا سکینڈل منظر عام پر آ چکا ہے لیکن شیخ
رشید کی طرف سے شادی کی تردید کر دی گئی تھی۔اس بار شیخ رشید نے اپنی اتحادی جماعت پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے نقش قدم پر چلتے ہوئے شادی کا اعلان کر دیا ہے ، عمران خان نے جمائما سے علیحدگی کے بعد دھرنے کے دوران اچانک شادی کا اعلان کر کے ریحام خان سے شادی کی تھی اور بعد ازاں کی بھی علیحدگی ہوگئی تھی لیکن عمران خان نے الیکشن 2018سے پہلے ہی بشریٰ بی بی سے تیسری شادی کر لی۔